موربی پل حادثہ: انتظامیہ سے منسلک 9 افراد حراست میں، جائے حادثہ پر پہنچی ایس آئی ٹی، پی ایم مودی کا موربی دورہ کل

حراست میں لیے گئے لوگوں میں پل کے میجنر اور رکھ رکھاؤ کنوینر شامل ہیں، اس کے علاوہ پولیس پل کے مینجمنٹ سے جڑے تمام لوگوں سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

گجرات کے موربی میں ہوئے دردناک کیبل برج حادثہ کو لے کر اب پولیس ایکشن میں دکھائی دے رہی ہے۔ بڑی کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 9 لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے اور ان سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ دوسری طرف یکم جنوری کو وزیر اعظم نریندر مودی موربی کا دورہ کرنے والا ہیں جہاں وہ متاثرہ کنبہ سے ملاقات کریں گے۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے پہلے ہی جائے حادثہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا ہے اور یہ ریسکیو آپریشن ہنوز جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ ایس آئی ٹی موربی پل علاقہ میں پہنچ گئی ہے اور جانچ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ موربی پل حادثہ میں اب تک 141 لوگوں کی ہلاکت کی خبریں سامنے آ چکی ہیں اور متعدد افراد زخمی ہیں، جن کا علاج مختلف اسپتالوں میں چل رہا ہے۔ بہرحال، بتایا جا رہا ہے کہ حراست میں لیے گئے لوگوں میں پل کے میجنر اور رکھ رکھاؤ کنوینر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس پل کے مینجمنٹ سے جڑے تمام لوگوں سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ اس سے قبل ایک افسر نے بیان دیا تھا کہ اس پل کی مرمت کرنے والوں نے اسے پھر سے کھولنے سے پہلے افسران سے فٹ نس سرٹیفکیٹ نہیں لیا تھا، نہ ہی اسے کھولنے کے لیے حکومت سے اجازت لی گئی۔


موربی پل حادثہ کے بعد انتظامیہ نے جول برج مینجمنٹ کے منیجر، رکھ رکھاؤ ٹیم کے منیجر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 304، 308، 114 کے تحت جرائم کا معاملہ درج کرایا ہے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ پل کا مناسب رکھ رکھاؤ نہیں کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔