مانسون اجلاس: عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ٹماٹر کا ہار پہن کر راجیہ سبھا پہنچے، چیئرمین کا برہمی کا اظہار

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سشیل کمار گپتا ٹماٹر کا ہار پہن کر ایوان میں پہنچ گئے، جس پر راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) کے راجیہ سبھا رکن سشیل کمار گپتا بدھ کے روز ٹماٹر کا ہار پہن کر ایوان میں پہنچ گئے، جس پر راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی۔

ایوان کی کارروائی ملتوی ہونے کے بعد باہر آتے ہوئے انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا کہ وہ ٹماٹر کا ہار پہن کر ایوان میں آئے تھے تاکہ حکومت کی توجہ مہنگائی کی طرف مبذول کرائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کے کچن کا بجٹ بگڑ رہا ہے۔ حکومت کو اس طرف توجہ دینی چاہیے۔ حکومت کو دیکھنا چاہیے کہ عوام کس حال میں ہیں۔


انہوں نے کہا ’’وہ ارکان کے زیور پہن کر ایوان میں آنے کے اصول سے واقف نہیں ہیں۔ مہنگائی کی وجہ سے چیزیں زیورات کی مانند ہو جاتی ہیں۔ ٹماٹر اور ادرک عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں۔ مختلف مقامات پر اس کی قیمت 250 سے 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔‘‘

گپتا نے کہا کہ اگر اسپیکر جگدیپ دھنکھڑ ٹماٹر کا ہار پہن کر ایوان میں آنے سے ناراض ہیں تو وہ ہار اتار دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسپیکر کا بہت احترام کرتے ہیں۔

گپتا نے کہا کہ انہوں نے اپنی بیوی سے کہا تھا کہ وہ کچھ ٹماٹر اور ادرک کا آرڈر دیں۔ بیوی نے اس کا مقصد بھی پوچھا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس کا ہار پہن کر راجیہ سبھا جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اہلیہ نے بھی ناراضگی کا اظہار کیا کہ اتنی مہنگی چیز کا ہار پہننے کی کیا ضرورت تھی؟

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔