مانسون اتر پردیش اور راجستھان میں داخل ، کچھ اور ریاستوں میں دو دنوں میں پہنچے گا

محکمہ موسمیات نے کہا کہ 29 جون تک مانسون گجرات ، مدھیہ پردیش ، جھارکھنڈ کے بقیہ حصوں میں اور مشرقی اتر پردیش کا احاطہ کر لے گا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

دہلی، اتر پردیش  اور راجستھان سمیت شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں کو گرمی سے راحت ملی ہے۔ دریں اثنا، ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا کہ مانسون منگل یعنی 25 جون، 2024کو اتر پردیش  اور راجستھان میں پہنچ گیا ہے۔

آئی ایم ڈی نے کہا کہ جنوب مغربی مانسون منگل یعنی25 جون 2024 کو راجستھان پہنچا۔ مانسون کی شمالی حد موندرا، مہیسانہ، ادے پور، شیو پوری، سدھی، چائباسا، ہلدیہ، پاکور، صاحب گنج اور رکسول سے گزر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مانسون للت پور کے راستے اتر پردیش  پہنچ گیا ہے۔


محکمہ موسمیات نے کہا کہ مانسون شمالی بحیرہ عرب کے کچھ حصوں، گجرات، مدھیہ پردیش اور جنوب مشرقی راجستھان میں آگے بڑھ گیا ہے۔ محکمہ نے کہا کہ ایسی صورتحال میں اگلے سات دنوں میں مغربی راجستھان میں بعض مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ 29 جون تک مانسون گجرات کے بقیہ حصوں، مدھیہ پردیش کے بقیہ حصوں، جھارکھنڈ کے بقیہ حصوں اور مشرقی اتر پردیش کا احاطہ کر لے گا۔ دریں اثنا، خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے، ماہر موسمیات نے کہا، "جھارکھنڈ میں مانسون کی پیش رفت سست رہی ہے۔ اگلے پانچ دنوں میں ریاست میں اچھی بارش ہوسکتی ہے۔ مانسون اگلے تین دنوں میں ریاست کے بیشتر حصوں میں پہنچنے کا امکان ہے۔


محکمہ موسمیات نے کہا کہ کرناٹک اور تمل ناڈو کے کئی حصوں میں 27 جون تک بارش کا امکان ہے۔ 28 جون سے اس میں معمولی کمی ہوگی۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ بہار، مشرقی اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں 27 جون سے بارش کا موسم شروع ہو سکتا ہے۔ پھر اس کے بعد یعنی 28 جون کو پنجاب اور ہریانہ میں بارش کا امکان ہے۔ (بشکریہ اے بی پی نیوز)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔