کرناٹک میں بندروں کی دہشت، 10 سے زائد خواتین بنیں شکار
بندر کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ لوگوں پر اچانک حملے کر رہا ہے، خصوصاً غیر شادی شدہ خواتین اس کی زیادہ شکار ہو رہی ہیں، والدین ان بندروں کے خوف سے بچوں کو گھروں سے باہر نہیں بھیج رہے۔
کرناٹک کے شمالی کنڑ ضلع کے افسران اور باشندے ایک بندر کو پکڑنے کے لیے خوب جدوجہد کر رہے ہیں۔ اس بندر کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ اس نے 10 سے زائد خواتین پر حملہ کیا ہے۔ انکولا کے پاس ببروواڑا گاؤں میں ایک ہفتہ سے یہ خطرہ کافی بڑھ گیا ہے۔ بندر کے حملے سے بچنے کے لیے گاؤں کے لوگ ہاتھ میں لاٹھی لے کر چلنے کو مجبور ہیں۔
بندر کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ لوگوں پر اچانک حملے کر رہا ہے، خصوصاً غیر شادی شدہ خواتین اس کی زیادہ شکار ہو رہی ہیں۔ یہ لوگوں کو کاٹ رہا ہے اور کھرونچ مار رہا ہے۔ بندر کے ذریعہ ایک بزرگ خاتون پر حملہ کر اسے بری طرح زخمی کیے جانے کے بعد مقامی لوگوں کے صبر کا باندھ ٹوٹ گیا۔ اب وہ کسی بھی طرح اس بندر سے نجات چاہتے ہیں۔
بندروں کے خطرے کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کو ان کے گھروں سے باہر نکلنے پر ڈر رہے ہیں۔ گاؤں کے لوگوں نے اپنا کام چھوڑ کر بندر کو پکڑنے پر توجہ دینا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ جنگلات کے افسر، انستھیٹک ماہر اور دیہی عوام کی ایک ٹیم بندر کو پکڑنے کے لیے لگاتار ممکن کوششیں کر رہی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔