محمد سراج بنے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، جمعہ کے روز سنبھالی ذمہ داری

ٹی-20 عالمی کپ 2024 میں ہندوستانی ٹیم کی جیت کے بعد محمد سراج کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کیا گیا تھا، اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے سراج کو تلنگانہ پولیس میں ڈی ایس پی کا عہدہ سونپا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/mufaddal_vohra">@mufaddal_vohra</a></p></div>

تصویر@mufaddal_vohra

user

قومی آواز بیورو

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز تیز گیندباز محمد سراج نے جمعہ کے روز تلنگانہ پولیس میں ڈی ایس پی (ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس) کا عہدہ سنبھال لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تلنگانہ پولیس نے اس سلسلے میں ’ایکس‘ ہینڈل پر پوسٹ بھی شیئر کیا تھا، لیکن بعد میں اسے ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ بہرحال، محمد سراج نے عہدہ سنبھالنے کے بعد تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کے تئیں اظہارِ شکر کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ٹی-20 عالمی کپ 2024 میں ہندوستانی ٹیم کی فتح کے بعد محمد سراج کو ملازمت دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے سراج کو تلنگانہ پولیس میں ڈی ایس پی کا عہدہ سونپا گیا ہے۔ انھوں نے اپنے عہدہ کی ذمہ داری 11 اکتوبر کو سنبھال بھی لی ہے۔ ویسے اس ذمہ داری کو سنبھالنے کے بعد ان کے کرکٹ کیریئر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ سراج بلا رکاوٹ ہندوستانی ٹیم کے لیے کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔


محمد سراج کو ملازمت کے ساتھ ساتھ زمین دینے کا وعدہ بھی حکومت کی طرف سے کای گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انھیں حیدر آباد میں گھر بنانے کے لیے زمین بھی فراہم کر دی گئی ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی گھر کی تعمیر کا کام بھی شروع ہو جائے گا۔ چونکہ سراج ایک غریب کنبہ سے تعلق رکھتے تھے اور انتہائی جدوجہد کے بعد ہندوستانی ٹیم میں اپنی جگہ بنائی ہے، اس لیے اب انھیں محنت کا ثمرہ ملنا بھی شروع ہو چکا ہے۔ وہ گزشتہ کچھ سالوں میں ہندوستانی ٹیم کا اہم حصہ بن گئے ہیں اور کئی مرتبہ مشکل حالات میں ہندوستانی ٹیم کو اپنی کارکردگی سے کامیابی دلائی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔