وزیر اعظم مودی نے کہا کہ مہاراشٹر نے اچھی طرح سمجھ لیا ہے کہ ایک ہیں تو سیف ہیں

لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مہاراشٹر میں ترقی اور اچھی حکمرانی کی جیت ہوئی ہے، مہاراشٹر میں حقیقی سماجی انصاف کی جیت ہوئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

وزیر اعظم نریندر مودی نےاپنے نعرے کو دہراتے ہوئے کہا کہ  مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں مہایوتی اتحاد کی جیت اسی نعرے یعنی ایک ہیں تو سیف  یعنی محفوظ ہیں کی عکاسی کرتی ہے۔وزیر اعظم نے اچھی حکمرانی کی جیت تقسیم کی پالیسیوں کو شکست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کے عوام اچھے طرح سمجھ گئے ہیں کہ اگر وہ ایک ہیں تو سیف ہیں۔

نریندر مودی مہاراشٹرا اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ ملک کی 15 ریاستوں کے 48 اسمبلی حلقوں اور کیرالہ کے وایناڈ پارلیمانی حلقہ اور مہاراشٹر کی ناندیڑ لوک سبھا سیٹ کے نتائج کے اعلان کے بعد یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ہیڈکوارٹر پہنچے۔ بی جے پی ہیڈکوارٹر پہنچنے پر نریندر مودی کا پارٹی صدر جے پی نڈا، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے استقبال کیا۔
لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مہاراشٹر میں ترقی اور اچھی حکمرانی کی جیت ہوئی ہے، مہاراشٹر میں حقیقی سماجی انصاف کی جیت ہوئی ہے۔ جھوٹ اور فریب کو بری طرح شکست ہوئی ہے۔ تقسیم کرنے والی قوتوں کو شکست ہوئی، منفی سیاست کو شکست ہوئی، آج اقربا پروری کو شکست ہوئی ہے۔


انہوں نے کہا ’’انڈی  یعنی انڈیا نامی اتحاد کے لوگ ملک کے بدلے ہوئے مزاج کو سمجھ نہیں پا رہے ہیں۔ یہ لوگ سچائی کو قبول نہیں کرنا چاہتے۔ یہ لوگ آج بھی ہندوستان کے عام ووٹر کی صوابدید کو کم سمجھتے ہیں۔ ملک کے ووٹر عدم استحکام نہیں چاہتے۔

انڈیا  نامی اتحاد پر حملہ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا’’انہوں نے سوچا کہ آئین اور ریزرویشن کے نام پر جھوٹ بول کر، وہ درج فہرست ذاتوں اور قبائل (ایس سی ایس ٹی)، دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کو گروہوں میں تقسیم کر دیں گے۔ مہاراشٹر نے کانگریس اور اس کے اتحادیوں کی سازش کو براہ راست مسترد کر دیا ہے۔


وزیر اعظم نے کہا، “مہاراشٹر نے ڈنکے کی چوٹ پر کہا ہے… ایک ہیں تو سیف ہیں۔ اس کے جذبے نے ذات، مذہب، زبان اور علاقے کے نام پر لڑنے والوں کو سزا دی ہے۔ او بی سی، دلت، قبائلی بھائیوں اور بہنوں نے بی جے پی-نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو ووٹ دیا۔ پورے معاشرے نے ہمیں ووٹ دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔