مودی-شاہ کی مشکل بڑھی، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی معاملہ سپریم کورٹ پہنچا
عدالت عظمیٰ نے درخواست گزار کانگریس رکن پارلیمنٹ سشمتا دیو کو پیر کو اجازت دی کہ وہ نریندر مودی اور امت شاہ کو کلین چٹ دیئے جانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو ریکارڈ میں لائیں۔
نئی دہلی: سپریم کورٹ انتخابی مثالی ضابطہ اخلاق (ایم سی سی) کی خلاف ورزی معاملہ میں وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر امت شاہ کو کلین چٹ دیئے جانے کے معاملہ پر بدھ کو سماعت کرے گا۔
عدالت نے درخواست گزار کانگریس ممبر پارلیمنٹ سشمتا دیو کو پیر کو اجازت دی کہ وہ پی ایم مودی اور امت شاہ کو کلین چٹ دئیے جانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو ریکارڈ میں لائیں۔اب اس معاملہ کی سماعت بدھ کو ہوگی۔
کانگریس ممبر پارلیمنٹ کی جانب سے پیش وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے پیر کو دلیل دی کہ الیکشن کمیشن نے ان شکایات کا تصفیہ کیا ہے، لیکن معاملہ یہیں ختم نہیں ہوتا ہے۔ اس معاملہ میں عدالت کو تفصیل سے دیکھنے اور ہدایات جاری کرنے کی ضرورت ہے کہ کتنے وقت میں شکایات کا تصفیہ کیا جائے۔
انہوں نے کمیشن کے فیصلے میں سبب بتائے جانے کی بھی ضرورت کا اظہار کیا۔ یہ معاملہ صرف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا ہی نہیں ہے بلکہ عوامی نمائندہ ایکٹ کی خلاف ورزی کا بھی ہے، منو سنگھوی نے دلیل دی کہ وزیر اعظم کے خلاف چھ معاملوں میں پانچ میں اختلاف تھے۔کانگریس کو تفصیل سے اسباب بھی نہیں بتائے گئے، جبکہ ایسے ہی بیانات پر دوسری پارٹیوں کے لیڈروں کو سزا دی گئی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔