مودی نے سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کو ان کی سالگرہ پر یاد کیا!
انگریزوں کی جانب سے دو مرتبہ جیل بھیجے گئے چودھری چرن سنگھ ہندوستان کے پانچویں وزیر اعظم تھے اور کسانوں کے مفادات کے لئے کام کرنے والے لیڈر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کی سالگرہ پر پیر کو انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حاشیے پر رہنے والے کسانوں کو با اختیار بنانے کے لئے کام کرنے میں ان کے کردار کی تعریف کی۔
مودی نے آنجہانی چودھری چرن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ’’چودھری چرن سنگھ جی کو ان کی سالگرہ پر یاد کرتا ہوں۔ جب بھی محنت کش کسانوں کے حقوق کے تحفظ کی بات آئی تو چودھری چرن سنگھ جی نے حاشیے پر رہنے والے کسانوں کو با اختیار بنانے کے لئے انتھک کوششیں کی۔ وہ ہندوستان کے جمہوری تانے بانے کو مضبوط کرنے میں سب سے آگے تھے‘‘۔
انگریزوں کی جانب سے دو مرتبہ جیل بھیجے گئے چودھری چرن سنگھ ہندوستان کے پانچویں وزیر اعظم تھے اور کسانوں کے مفادات کے لئے کام کرنے والے لیڈر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ چودھری چرن سنگھ کی پیدائش 23 دسمبر 1902 کو ہوئی اور 29 مئی 1987 کو ان کا انتقال ہو گیا۔ انہوں نے 28 جولائی، 1979 سے 14 جنوری 1980 کے درمیان وزیر اعظم کے طور پر کام کیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔