وارانسی میں پوسٹر: کون سے دیس چلے گئے پی ایم

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

قومی آواز بیورو

وارانسی: شائد اپنے آپ میں یہ پہلا واقعہ ہوگا کہ کسی وزیر اعظم کے انتخابی حلقہ میں انکی گمشدگی کے پوسٹرس چسپاں کئے گئے ہوں۔ ویسے تو جمہوریت میں احتجاج درج کرانے کے متعدد طریقے ہوتےہیں۔ لوگ مظاہرہ کرتے ہیں ، پتلا نذر آتش کرتے ہیں اور نعرے بازی کرتے ہیں ۔ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ جب کوئی باہر کا شخص کسی نئے علاقے سے منتخب ہو جاتا ہے اور پھر وہ علاقے میں زیادہ دن تک نہیں آتا تو عوام خود کو ٹھگا ہوا محسوس کرتے ہیں اور اکثر اس کی کمشدگی کے پوسٹر بھی چسپاں کر دیتے ہیں ، لیکن کسی وزیر اعظم کے پارلیمانی حلقے میں ایسے پوسٹر چسپاں کئے جائیں یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ بات ہو رہی ہے وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقے وارانسی کی۔ یہاں کچھ لوگوں نے وزیر اعظم اور مقامی رکن پارلیمنٹ نریندر مودی کی گمشدگی کے پوسٹر چسپاں کر دئے ہیں۔ ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ پوسٹر کس کی طرف سے لگوائے گئے ہیں۔ چسپاں کیے گئے پوسٹر س میں لکھا ہے کہ وزیر اعظم مودی لا پتہ ہیں اور یہ پوسٹر لاچار ، بے بس اور مایوس کاشی واسیوں (وارانسی کے باشندگا ن ) کی جانب سے چسپاں کئے جا رہے ہیں۔ پولیس وزیر اعظم مودی کے پوسٹر لگانے والوں کی تلاش میں مصروف ہے، کئی علاقوں میں سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ بھی کیا جا رہا ہے۔

پوسٹر میں لکھا ہے کہ ، ’’جانے وہ کون سا دیس جہاں تم چلے گئے‘‘۔ وزیراعظم مودی کی تصویر کے ساتھ پوسٹر کے نیچے یہ پیغام بھی تحریر کیا گیا ہےکہ’’ آخری بار جب یہ وارانسی میں ووٹ طلب کرنے کے لئے آئے تھے انہیں تبھی دیکھا گیا تھا، اس کے بعد سے یہ گمشدہ ہیں۔ لاپتہ ہونے کی وجہ سے، گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرانی پڑ رہی ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 19 Aug 2017, 11:19 AM