’نریندر مودی میں اتحادی حکومت کی قیادت کرنے والی خوبیاں ناپید‘، گورو گگوئی کا پی ایم مودی پر حملہ

گورو گگوئی نے اتر پردیش کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کی عوام نے راہل گاندھی کا قد پی ایم مودی سے اوپر کر دیا ہے، یہاں کی عوام نے راہل گاندھی کو نریندر مودی سے بڑا مینڈیٹ دیا ہے۔

گورو گگوئی، تصویر آئی اے این ایس
گورو گگوئی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

کانگریس لیڈر گورو گگوئی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کے مستقبل کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اتحادی حکومت چلانے کے لیے آپ کو بڑا دل اور کھلے، مشترکہ نظریہ کی ضرورت ہے۔ پی ایم مودی میں یہ خوبیاں ناپید ہیں۔ ان میں اتحادی حکومت کی قیادت کرنے کے لیے ان ضروری خوبیوں کی کمی ہے۔

گگوئی نے اپنے بیان میں اتر پردیش کی عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ یہاں کی عوام نے راہل گاندھی کا قد پی ایم مودی سے اوپر کر دیا ہے۔ اتر پردیش کی عوام نے راہل گاندھی کو نریندر مودی سے بڑا مینڈیٹ دیا ہے۔ رائے بریلی میں راہل گاندھی کی جیت کا فرق وارانسی میں پی ایم مودی کو ملی جیت کے فرق سے بہت زیادہ ہے۔


اس درمیان گورو گگوئی نے ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا بھی تذکرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا پورے ہندوستان میں بہت زیادہ اثر پڑا ہے، خصوصاً ان ریاستوں میں جو روایتی طور سے بی جے پی کے قلعے مانے جاتے ہیں۔ اتراکھنڈ، اتر پردیش اور ہماچل پردیش میں بی جے پی امیدواروں کی جیت کے فاصلہ میں گراوٹ آئی ہے۔ یاترا کا اثر شمال مشرق تک بھی پڑا ہے۔ دراصل شمال مشرق میں کانگریس پارٹی کے حق میں حیرت انگیز نتائج دیکھنے کو ملے ہیں۔ منی پور میں 2، ناگالینڈ میں 1، میگھالیہ میں 1 اور آسام میں 3 سیٹیں کانگریس پارٹی کو ملی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔