مودی اقتدار کا غلط استعمال کر رہے ہیں: کانگریس

کانگریس ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے آج یہاں کہا کہ پی ایم مودی کی توجہ اقتدار اور حکومت کے ذریعے عوام کی خدمت پر نہیں ہے بلکہ انتخابات میں بی جے پی کی جیت کے لیے کام کرنا ان کا پسندیدہ کام بن گیا ہے۔

ابھیشیک منو سنگھوی، تصویر آئی اے این ایس
ابھیشیک منو سنگھوی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اقتدار کا غلط استعمال کر تے ہوئے منصفانہ اور صحت مند انتخابی عمل میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کر رہے ہیں۔ کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے آج یہاں کہا کہ پی ایم مودی کی توجہ اقتدار اور حکومت کے ذریعے عوام کی خدمت پر نہیں ہے بلکہ انتخابات میں بی جے پی کی جیت کے لیے کام کرنا ان کا پسندیدہ کام بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں وزیر اعظم کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں وہ بی جے پی کے باغی ایم ایل اے کرپال پرمار پر دباؤ ڈال کر کانگڑا کے فتح پور سے آزادانہ طور پر الیکشن نہ لڑنے کی درخواست کر رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ہماچل پردیش کے انتخابات میں پی ایم مودی کے طرز عمل سے واضح ہو گیا ہے کہ بی جے پی ریاستی اسمبلی انتخابات میں شکست کھا رہی ہے اور وزیر اعظم کو یہ احساس ہو گیا ہے کہ ان کی پارٹی ہماچل اسمبلی انتخابات ہار رہی ہے۔


انہوں نے کہا، ''بی جے پی اور مودی نے مان لیا ہے کہ بی جے پی ہماچل میں الیکشن ہار رہی ہے۔ یہی حالات بتا رہے ہیں۔ ڈیرہ کا چکر لگانا اور باغیوں کو دھمکانا۔ وزیراعظم الیکشن میں مصروف ہیں، گرتی ہوئی معیشت کو بچانے کون آئے گا؟ مودی جی نے مقامی باغیوں کو منانے کے لیے پورا ملک چھوڑ دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔