مودی ’پھینکو‘ کمیونٹی کے سرغنہ: عام آدمی پارٹی

عام آدمی پارٹی کے تیز ترار لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ اروند کیجریوال کی قیادت والی حکومت ’ناکام‘ نہیں بلکہ ’کرم‘ کرنے والی حکومت ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: 17ویں لوک سبھا کے انتخابات میں تشہیر کے دوران ایک دوسرے پر الزام جوابی الزامات کے دوران لیڈروں کی زبان کی سطح پہلے کے انتخابات کے مقابلہ کہیں زیادہ نیچے گری ہے۔

راجدھانی دہلی کی سات لوک سبھا سیٹوں پر 12 مئی کو ہونے والے انتخابات سے پہلے جہاں گرمی اپنا قہر دکھا رہی ہے وہیں لیڈروں کی زبان بھی اپنا رنگ دکھانے میں پیچھے نہیں ہے۔ عام آدمی پارٹی نے جمعرات کو وزیراعظم نریندر مودی کو ’پھینکو‘ (ڈینگ مار) کمیونٹی کا سرغنہ قرار دیا ہے۔


عام آدمی پارٹی کا یہ بیان نریندر مودی کے بدھ کو رام لیلا میدان میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتوں امیدواروں کے حق میں منعقدہ انتخابی ریلی میں عام آدمی پارٹی پر کیے گئے اس تبصرے پر آیا ہے جس میں اس کے ’ناکام‘ ماڈل کو دہلی کے لوگوں کی حالت زار کا ذمہ بتایا گیا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے تیز ترار لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ اروند کیجریوال کی قیادت والی حکومت ’ناکام‘ نہیں بلکہ ’کرم‘ کرنے والی حکومت ہے۔


پارٹی کے یہاں واقع دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں سنجے سنگھ نے کہا کہ ہم ناکام نہیں، کام کرنے والی حکومت ہیں۔ ہمارے وزیراعظم پھینکو کمیونٹی کے سربراہ ہیں۔ مودی نے بدھ کو جو کچھ کہا اس میں جھوٹے الزامات کے علاوہ ذرا بھی سچائی نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔