مودی جی کسانوں کو سرمایہ داروں کا غلام بنا رہے ہیں: راہل گاندھی
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے زرعی بلوں کے حوالہ سے مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعظم مودی کسانوں کو سرمایہ داروں کا غلام بنا رہے ہیں۔
نئی دہلی: زرعی اصلاحات سے وابستہ بلوں کے حوالہ سے حزب اختلاف لگاتار حزب اقتدار پر حملہ آور ہے اور ان بلوں کو کسان اور زراعت مخالف قرار دے رہی ہے۔ راجیہ سبھا میں تین میں سے دو زرعی بلوں کو اتوار کے دن پیش کیا گیا، جہاں تیکھی بحث نظر آئی۔ حزب اختلاف کے کئی ارکان پارلیمنٹ نے تو مائیک تک توڑ ڈالے اور ٹی ایم سی کے ڈیریک او برائن نے چیئرمین کی کرسی کے سامنے جا کر ضابطہ کی کتاب (رول بُک) تک پھاڑ ڈالی۔
یہ بھی پڑھیں : جمہوریت بالائے طاق، ملک میں پولس راج... ظفر آغا
دریں اثنا، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے زرعی بلوں کے حوالہ سے مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعظم مودی کسانوں کو سرمایہ داروں کا غلام بنا رہے ہیں۔
راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا، ’’مودی حکومت کے زراعت مخلف سیاہ قانون کے بعد، کسان مارکیٹ ختم ہو جانے پر ایم ایس پی کیسے ملے گا اور ایم ایس پی کی گارنٹی اس قانون میں کیوں نہیں ہے؟ مودی جی کسانوں کو سرمایہ داروں کا غلام بنا رہے ہیں جسے ملک کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گا۔’’
وائناڈ سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے حال ہی میں کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے مودی حکومت کے وعدے پر نشانہ لگایا تھا۔ انہوں نے کہا، ’’مودی جی نے کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن مودی حکومت میں کھیتی کرنے والے کسان، مزدوروں کا معاشی استحصال کرنے کے لئے کالا قانون بنانے جا رہے ہیں۔ یہ زمینداری کا نیا روپ ہے اور مودی جی کے کچھ دوست نئے ہندوستان کے زمیندار ہوں گے۔ کسان منڈی ہٹی، ملک کی غذائی سیکورٹی مٹی۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔