عوام کو مہنگائی کا لگے گا ایک اور جھٹکا، ریل سفر پر ’سرچارج‘ وصولنے کی تیاری
یہ سرچارج ان ٹرینوں پر نافذ ہوگا جو ڈیزل انجن کا استعمال کر نصف سے زیادہ دوری تک چلیں گی، یہ ایندھن درآمد کے اثر کو کم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے، جو تیل کی بڑھتی قیمت سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔
ڈیزل انجن سے چلنے والی ٹرینوں سے لمبی دوری کا سفر کرنے والے مسافروں سے اب زیادہ کرایہ وصول کیا جا سکتا ہے۔ یہ اضافی رقم 15 اپریل سے ٹکٹ بکنگ کے وقت ریل سفر میں خود بہ خود جڑ جائے گا۔ دراصل ریلوے بورڈ ڈیزل انجنوں سے چلنے والی ٹرینوں میں سفر کرنے والے مسافروں پر 10 روپے سے 50 روپے کے درمیان ہائیڈرو کاربن سرچارج (ایچ سی ایس) یا ’ڈیزل ٹیکس‘ لگانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ یہ سرچارج ان ٹرینوں پر نافذ ہوگا جو ڈیزل انجن کا استعمال کر نصف سے زیادہ دوری تک چلیں گی۔ یہ ایندھن درآمدات کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے جو تیل کی بڑھتی قیمت سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔
اے سی کلاس کے لیے 50 روپے، سلیپر کلاس کے لیے 25 روپے اور اَن ریزروڈ کلاس کے لیے کم از کم 10 روپے فیس تین کیٹگری کے تحت لیا جائے گا۔ ریلوے بورڈ نے سبھی زون کو ان ٹرینوں کی شناخت کرنے کی ہدایت دی ہے جو مقررہ دوری کا 50 فیصد ڈیزل سے چلتی ہیں۔ اس فہرست کو ہر تین مہینے میں ترمیم کیا جانا ہے۔ حالانکہ 15 اپریل سے پہلے بُک کیے گئے ٹکٹوں پر سرچارج لگانے کے بارے میں ابھی کوئی وضاحت نہیں ہے۔
روس اور یوکرین کے درمیان چل رہی جدوجہد کے ساتھ ساتھ سعودی عرب اور یمن کے درمیان تصادم کے سبب عالمی تیل کی قیمتیں حال میں ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ ہندوستان کے ذریعہ روس سے رعایتی قیمتوں پر تیل درآمد کرنے کے باوجود فراہمی کی کمی ہے۔ ملک میں ایندھن کی قیمتوں میں لگاتار 12 دنوں تک اضافہ کے ساتھ صارفین ایندھن کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
ایچ سی ایس سرچارج کا استعمال انڈین ریلوے کے رواں الیکٹرسٹی مہم کے لیے بھی کیا جائے گا۔ ریلوے قومی ٹرانسپورٹر ’مشن 100 فیصد الیکٹرسٹی- نیٹ زیرو کاربن اخراج‘ منصوبہ کے تحت عوام کو ماحولیات کے موافق، سبز اور صاف و شفاف ٹرانسپورٹیشن فراہم کرنے کے لیے اپنے پورے براڈ گیج نیٹورک کی بجلی کاری کرنے کے لیے ایک مشن موڈ پر ہے۔
صارفین ٹیکس میں اس اضافہ کا مطلب ہوگا کہ ٹرین کا آخری کرایہ بڑھ جائے گا۔ ریلوے بورڈ سرچارج جوڑ کر رعایتوں میں تخفیف کر کے یا اصل کرایہ کو چھوئے بغیر آرام اور سہولتوں کو کم کر ٹرین سفر کا کُل کرایہ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔