مودی حکومت ملک میں امن وامان کا ماحول قائم کرنے میں ناکام: ممتا بنرجی

لوک سبھا انتخابات سے عین قبل بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر کولکاتا میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت میں نکلنے والے جلوس میں ”مودی سرکار ہوشیار، بھارت کی جنتا ہے تیار“ کے نعرے لگے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کولکاتا: لوک سبھا انتخابات سے عین قبل بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت میں شرددھانندا پارک سے ایکسپلینڈ سے نکلنے والے جلوس میں ”مودی سرکار ہوشیار،بھارت کی جنتا ہے تیار“ کے نعرے لگے۔

پارلیمانی انتخاب کیلئے مہم کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم ملک میں بھائی چارہ، امن و اخوات کی حفاظت کریں گے۔اس سے قبل بھی 2016اور2014میں بھی ممتا بنرجی نے انتخابی مہم کا آغاز یوم خواتین کے موقع پر ہی کیا تھا۔اس ریلی کا نام ”متحدانڈیا،مضبوط انڈیارکھا گیا تھا“۔خیال رہے کہ 16ویں لوک سبھا میں ترنمو ل کانگریس کے خواتین ممبرپارلیمنٹ کی شرح 35فیصد ہے جب کہ ابھی پارلیمنٹ نے خواتین ریزرویشن بل پاس نہیں کیا ہے۔

ممتا بنرجی نے اس موقع پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پارلیمنٹ سے اب تک خواتین ریزرویشن بل پاس نہیں ہوا ہے۔تاہم ہمیں فخر ہے کہ 16ویں لوک سبھا میں ترنمول کانگریس میں 35فیصد خواتین ممبران پارلیمنٹ کی تعداد ہے۔اس کے علاوہ بنگال میں بلدیاتی اداروں میں 50فیصد سیٹیں خواتین کیلئے ریزروہیں۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ”خواتین کو سماج کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے آج بین الاقوامی یوم خواتین کی مبارک باد پیش کی ہیں،کہا ہے کہ ان کی حکومت خواتین کے امپاورمنٹ کیلئے پابند عہد ہیں،ان کی حکومت نے حال ہی میں سواتیہ ساتھی، ہیلتھ انسورنش اسمارٹ کارڈ خواتین کیلئے جاری کے ہیں۔

ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کی حکومت نے یہ کارڈ فیملی کے خواتین ممبر کے نام اس لیے جاری کیا ہے خواتین ہی خاندان کی پرورش کرتی ہے۔

اس موقع پر وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت لوک سبھا انتخابات سے قبل ”جنگ کی ہسٹریا“ پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔پانچ سالوں تک ملک سے دہشت گردی ختم کرنے کی فکر نہیں ہوئی مگر جب انتخابات قریب آگئے ہیں تو مودی دہشت گردی اور جنگ کی بات کررہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ مودی جنگی جنون پھیلاکر انتخابات جیتنا چاہتے ہیں مگرانہیں کامیابی نہیں ملے گی ملک کے عوام ہوشیار ہوچکے ہیں۔

وزیرا علیٰ نے کہا کہ اس جنگی جنون کی آڑ میں مودی حکومت اپنی ناکامیابی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔مگر ہم عوام کے سامنے تمام حقائق سامنے لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج صورت حال یہ ہے کہ ملک کے آئینی اداروں ریزرو بینک آف انڈیا، سی بی آئی جیسے اداروں کی خود مختاری ختم ہوچکی ہے۔مہنگائی اور کرپشن اور بدنظمی کا بول بالا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔