مودی حکومت اقتدار میں رہنے کے لیے کچھ بھی کر سکتی ہے: پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی نے کہا، ’’وزیر اعظم نریندر مودی ملک کا اقتدار حاصل کرنے کے لئے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ ان کے جھوٹے اور کھوکھلے وعدوں کا مقصد صرف ووٹ لے کر ملک میں اقتدار پر قبضہ کرنا ہے!‘‘
فتح گڑھ صاحب: کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے اتوار کو پنجاب کے فتح گڑھ صاحب میں انتخابی جلسہ سے خطاب کیا اور بی جے پی پر تیکھا حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ملک کا اقتدار حاصل کرنے کے لئے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ پی ایم مودی کے جھوٹے اور کھوکھلے وعدوں کا مقصد صرف ووٹ لے کر ملک میں اقتدار پر قبضہ کرنا ہے۔
پرینکا گاندھی نے کہا، ’’آج ہمارے ملک میں جو سیاست حاوی ہے وہ صرف تفرقہ پھیلانے اور اپنا فائدہ اٹھانے کی سیاست ہے۔ پی ایم مودی اقتدار کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں اور یہ کسانوں کی تحریک کے دوران بالکل واضح ہو گیا۔ انہوں نے آپ کی جدوجہد کو تسلیم نہیں کیا لیکن الیکشن آتے ہی ووٹ کے لیے کالے زرعی قوانین کو منسوخ کر دیا۔‘‘
انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی اور بی جے پی کی تمام پالیسیاں، وہ جو کچھ بھی کہتے ہیں، جتنے جھوٹ وہ آپ کے سامنے رکھتے ہیں، جتنے بھی خالی وعدے کرتے ہیں، جو ہلکی باتیں کرتے ہیں، وہ سب صرف اقتدار حاصل کرنے کے لیے ہیں۔ انہیں کسی بھی طریقے سے اقتدار حاصل کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقتدار میں رہنے کے لئے آپ کی منتخب حکومت کو پیسے کی طاقت کے بل بوتے گرانا ہی کیوں نہ پڑے۔ آپ نے ہماچل اور مہاراشٹر میں دیکھا کہ کس طرح ایم ایل اے کو کھلے عام سو سو کروڑ روپے دے کر بی جے پی میں شامل کرایا گیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔