مودی حکومت نے ممتا حکومت کو لکھا خط، 61 بی جے پی لیڈروں کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے ریاستی ہوم سکریٹری کو ایک خط بھیجا گیا ہے، جس میں 61 بنگال بی جے پی لیڈروں کو جلد از جلد سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کولکاتا: مغربی بنگال میں انتخابات کے بعد تشدد کے واقعات کے درمیان مرکزی حکومت نے ممتا بنرجی حکومت کو ایک خط لکھ کر بی جے پی کے 61 لیڈروں کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے ریاستی ہوم سکریٹری کو ایک خط بھیجا گیا ہے، جس میں 61 بنگال بی جے پی لیڈروں کو جلد از جلد سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ان 61 رہنماؤں میں بیرک پور سے ممبر پارلیمنٹ ارجن سنگھ اور اداکار متھن چکرورتی شامل ہیں۔

ایک دن پہلے ہی نامعلوم حملہ آوروں نے رکن پارلیمنٹ کے گھر پر بمباری کی تھی۔ تین بم پھینکے گئے جن میں سے ایک اس کے گھر کے دروازے پر پھٹا جبکہ دوسرا اس جگہ پھینکا گیا جہاں سنگھ کی حفاظت پر مامور سی آئی ایس ایف اہلکار ڈیوٹی پر ہیں۔ اس کیس میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ اس کے بعد ہی بی جے پی مسلسل الزام لگا رہی ہے کہ بی جے پی لیڈروں پر انتظامیہ کی سرپرستی میں حملہ کیا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔