رام مندر پر دھوکہ دینے والی مودی حکومت کو نتائج بھگتنے ہوں گے: شنکرا چاریہ دھرمیندر

شنکراچاریہ دھرمیندر مہاراج کا کہنا ہے کہ کروڑوں رام بھکتوں کی امیدوں کی وجہ سے پی ایم مودی کو مکمل حمایت حاصل ہوئی تھی اورانھوں نے لال قلعہ سے رام مندر تعمیر کاعزم ظاہر کیا تھا، لیکن سب جھوٹ ثابت ہوا۔

علامتی تصویر 
علامتی تصویر
user

قومی آواز بیورو

جے پور: شری رام جنم بھومی مکتی آندولن کے شنکر آچاریہ دھرمیندر مہاراج نے مرکز کی مودی حکومت پر رام مندر کی تعمیر کے سلسلے میں عوام اور رام بھکتوں کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے وارننگ دی کہ اگر فوری طور سے ایودھیا میں رام مندر تعمیر کے سلسلے میں کوئی اقدامات نہیں کیے گئے تو اس کے نتائج بھگتنے ہوں گے۔

آچاریہ مہاراج نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ کروڑوں رام بھکتوں کی امیدوں کی وجہ سے وزیراعظم نریندر مودی کو مکمل حمایت حاصل ہوئی تھی اور نریندر مودی نے لال قلعہ سے بھی رام مندر بنانے کے عزم کو دہرایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر کے لئے پتھروں کی ڈھلائی اور نقاشی کا کام چل رہا ہے اورنریندر مودی کی ترجیحات رام مندر کی تعمیر کی ہونی چاہیے تھی لیکن انہوں نے اس کی اجازت کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر انحصار کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت رام بھکتوں کی امنگوں پر کھری نہیں اتری۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کا عوامی عزم کہاں گیا وہ ایک مرتبہ بھی ایودھیا نہیں گئے، جبکہ ان کی یہ ترجیحات ہونی چاہیے تھی۔

(یواین آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔