’گونڈا میں پیش آئے ٹرین حادثہ کی ذمہ داری مودی حکومت کو لینی ہوگی‘، لگاتار ہو رہے حادثوں پر کھڑگے کا شدید رد عمل

کھڑگے نے مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش میں چنڈی گڑھ-ڈبرو گڑھ ایکسپریس کا پٹری سے اترنا اس بات کی ایک مثال ہے کہ کس طرح مودی حکومت نے ریل سیکورٹی کو خطرے میں ڈال دیا۔

<div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے /&nbsp; آئی اے این ایس</p></div>

ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش کے گونڈا میں چنڈی گڑھ-ڈبرو گڑھ ایکسپریس کے پٹری سے اترنے کے حادثہ پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’یوپی میں چنڈی گڑھ-ڈبرو گڑھ ایکسپریس کا پٹری سے اترنا اس بات کی مثال ہے کہ کس طرح مودی حکومت نے منظم طریقے سے ریل سیکورٹی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔‘‘

ملکارجن کھڑگے نے اپنے اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’یہ حادثہ سیالدہ-اگرتلا کنچن جنگا ایکسپریس اور ایک مال گاڑی کی ٹکر میں 11 لوگوں کی جان جانے کے ایک ماہ بعد ہوئی ہے۔ ریلوے سیکورٹی کمشنر کا یہ بیان کہ ایسا حادثہ ’ہونے ہی والا تھا‘ سیکورٹی پروٹوکول میں سنگین خامیوں کو نشان زد کرتا ہے۔ چنڈی گڑھ-ڈبرو گڑھ ایکسپریس کے پٹری سے اترنے کی جانچ رپورٹ میں حیران کرنے والی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ حادثہ کے لیے ذمہ دار اہم اسباب میں آٹومیٹیڈ سگنل کی ناکامی، کئی سطحوں پر ٹرانسپورٹیشن میں بدانتظامی اور لوکو پائلٹ و ٹرین منیجر کے درمیان مواصلات کے لیے واکی ٹاکی جیسے اہم سیکورٹی اشیا کی عدم دستیابی شامل ہے۔‘‘


وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے کھڑگے نے لکھا کہ ’’پی ایم نریندر مودی اور ان کے وزیر ریل، جو خود نمائی کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے، انھیں انڈین ریلوے میں ہوئی زبردست چوک کی سیدھی ذمہ داری لینی چاہیے۔ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ریلوے سیکورٹی اسباب کو یقینی کرنے اور حادثات کو روکنے کے لیے ہندوستان بھر میں سبھی ریل راستوں پر ’کوچ‘ اینٹی-کولیجن سسٹم کو فوراً لگایا جائے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔