مودی حکومت ’ڈیجیٹل میڈیا‘ پر قبضہ کرنا چاہتی ہے: سی پی آئی ایم

سی پی آئی ایم نے کہا کہ جب ڈیجیٹل میڈیا کی نگرانی کے لیے الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لئے بنائے گئے آئی ٹی قانون اور دیگر قانونی دفعات موجود تھیں، تو پھر حکومت نے نیا نوٹیفکیشن کیوں جاری کیا۔

سی پی آئی ایم، تصویر یو این آئی
سی پی آئی ایم، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی-ایم) نے حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اب اس میڈيا پر بھی قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ پارٹی پولٹ بیورو نے آج یہاں ایک پریس ریلیز میں کہا کہ حکومت کی جانب سے تمام ڈیجیٹل اور آن لائن میڈیا اور دیگر ذرائع کو وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت لانے کے لئے جو نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، اس سے اس کی یہ نیت ظاہر ہوتی ہے کہ وہ کس طرح تمام ذرائع ابلاغ کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے۔ کیونکہ اس نے پہلے ہی کسی حد تک پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو قبضے میں لے رکھا ہے۔

پارٹی نے کہا کہ جب اس میڈیا کی نگرانی کے لیے الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لئے بنائے گئے آئی ٹی قانون اور دیگر قانونی دفعات موجود تھیں، تو پھر حکومت اس پر نئے طریقے سے کنٹرول کرنے کے لئے الگ سے نوٹیفکیشن کیوں جاری کر رہی ہے اور کیوں وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت لا رہی ہے۔ پارٹی نے کہا ہے کہ وہ حکومت کے اس اقدام کے خلاف ہے اور اس کی مخالفت کرتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔