مودی حکومت بینکنگ نظام کو تباہ و برباد کرنا چاہتی ہے: کانگریس

کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا کا کہنا ہے کہ بینکنگ نظام کو مٹھی بھر سیٹھوں کو سونپ دیا گیا تو گزشتہ 50 سال سے بینکنگ نظام کو عام آدمی، کسان اور غریب تک پہنچانے کی تمام کوششیں بے کار ہو جائیں گی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس نے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی انٹرنل ورکنگ گروپ کی سفارش کے تحت کارپوریٹ گھرانوں کو بینک کھولنے کی اجازت دینے کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے عوام کی محنت کی کمائی پر صنعت کاروں کا قبضہ ہو جائے گا۔ کانگریس کے سینئر رہنما اور میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے منگل کے روز یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی حکومت آر بی آئی کے انٹرنل ورکنگ گروپ کی بڑے دھنہ سیٹھوں اور چنندہ صنعتکاروں کو بینک کھولنے کی اجازت دینے کی سخت مخالفت آر بی آئی کے سابق گورنر ڈاکٹر رگھورام راجن اور ڈاکٹر ورل آچاریہ نے بھی کی ہے۔

رندیپ سرجے والا نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی اس طرح کی تجویز کی مخالفت کرتی ہے اور ایسے کسی اقدام کو مفاد عامہ کے لیے خطرناک مانتی ہے۔ بینکنگ نظام کو مٹھی بھر دھنہ سیٹھوں کو سونپ دیا گیا تو گزشتہ 50 سال سے بینکنگ نظام کو عام آدمی، کسان اور غریب تک پہنچانے کی تمام کوششیں پوری طرح بے کار ہو جائیں گی۔


پریس کانفرنس میں موجود کانگریس رہنماؤں نے کہا کہ مودی حکومت نے نوٹ بندی کے وقت بھی ریزرو بینک آف انڈیا کا غلط استعمال کیا اور اب بھی یہ حکومت آر بی آئی کا ایک کٹھ پتلی کی طرح غلط استعمال کر رہی ہے اور کانگریس اس طرح کے اقدام کی سخت مخالفت کرتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔