’مودی حکومت نے بگاڑ دیا گھر کا بجٹ‘، مہنگائی کے خلاف یوتھ کانگریس کا مظاہرہ

انڈین یوتھ کانگریس نے وزارت پٹرولیم کے باہر بڑھتی مہنگائی، پٹرول و ڈیزل اور گیس سلنڈر کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

تصویر قومی آواز/ ویپن
تصویر قومی آواز/ ویپن
user

قومی آواز بیورو

انڈین یوتھ کانگریس (آئی وائی سی) لیڈران و کارکنان نے آج وزارت برائے پٹرولیم کے باہر بڑی تعداد میں جمع ہو کر بڑھتی مہنگائی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یوتھ کانگریس لیڈروں نے پٹرول-ڈیزل اور گیس سلنڈر کی قیمتوں میں لگاتار ہو رہے اضافہ کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا اور مودی حکومت کے خلاف نعرے بھی بلند کیے۔ یوتھ کانگریس کے صدر کی قیادت میں ہوئے اس مظاہرے میں حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

یوتھ کانگریس، تصویر ویپن
یوتھ کانگریس، تصویر ویپن
یوتھ کانگریس، تصویر ویپن
یوتھ کانگریس، تصویر ویپن
یوتھ کانگریس، تصویر ویپن
یوتھ کانگریس، تصویر ویپن
یوتھ کانگریس، تصویر ویپن
یوتھ کانگریس، تصویر ویپن
یوتھ کانگریس، تصویر ویپن
یوتھ کانگریس، تصویر ویپن
یوتھ کانگریس، تصویر ویپن
یوتھ کانگریس، تصویر ویپن

مودی حکومت کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے یوتھ کانگریس نے کہا کہ ’’حکومت کی کمزور پالیسیوں سے بے حال عوام کو حکومت لگاتار جھٹکے پر جھٹکا دے رہی ہے۔ ایسے مشکل حالات میں دنیا کی کسی بھی حکومت نے اپنے عوام پر اتنے مظالم نہیں کیے ہوں گے جتنے مودی حکومت کر رہی ہے۔ یکم دسمبر سے اب تک 6 مرتبہ رسوئی گیس کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے اور یہ مجموعی اضافہ 225 روپے تک ہوا ہے۔‘‘


احتجاجی ظاہرہ میں اے آئی سی سی انچارج اور دہلی کانگریس انچارج شکتی سنگھ گوہل، این ایس یو آئی قومی صدر نیرج کندن، قومی ترجمان سپریا شرینیت، سابق قومی سکریٹری الکا لامبا سمیت کئی دیگر اہم پارٹی لیڈران شامل تھے۔

انڈین یوتھ کانگریس کے قومی صدر شری نواس بی وی نے اس موقع پر کہا کہ ’’بی جے پی جب اپوزیشن میں تھی تو پٹرول و ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمت میں 5 روپے اضافہ بھی ہوتا تھا تو سڑکوں پر مظاہرہ کرتی ہوئی نظر آتی تھی، لیکن آج جب چوطرفہ مہنگائی کی مار ہے تو سب خاموش ہیں۔‘‘


شری نواس نے مزید کہا کہ ’’آج یوتھ کانگریس نے انھیں نیند سے بیدار کرنے کی کوشش کی ہے۔ ملک کے کئی حصوں میں پٹرول 100 روپے کے پار اور ڈیزل 90 روپے کے پار ہو گیا ہے۔ علاوہ ازیں گیس سلنڈر کی قیمت دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ شرمناک بات یہ ہے کہ اس طرح کی کھلی لوٹ کرنے کے باوجود بی جے پی حکومت اس کا قصوروار بھی کانگریس کو ٹھہرا کر اپنا پلّہ جھاڑنا چاہتی ہے۔‘‘

کانگریس کارکنان نے اس دوران کہا کہ ’’مودی حکومت نے گھریلو خواتین اور عام آدمی کے بجٹ میں ایسی سیندھ لگا دی ہے جس سے وہ پار پانے میں ناکام ہیں۔ گزشتہ کچھ دنوں میں گیس سلنڈر کی قیمت میں 225 روپے تک کا اضافہ ہو چکا ہے۔ یہ مودی حکومت کا ہی کارنامہ ہے کہ پٹرول، ڈیزل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں ایک نیا ریکارڈ قائم ہو رہا ہے۔‘‘


اس موقع پر کانگریس پارٹی کی قومی ترجمان سپریا شرینیت نے بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ’’مودی حکومت کی اس لوٹ نے ملک کی خواتین کی رسوئی میں آگ لگا دی ہے، ان کے گھر کا بجٹ بگاڑ دیا ہے اور مودی حکومت کی خاتون وزیر، جو اس وقت اپوزیشن میں تھیں تو معمولی اضافہ پر گیس سلنڈر لے کر سڑک پر مظاہرہ کرتی تھیں، لیکن آج وہ سب اور دیگر سبھی بی جے پی لیڈران خاموش ہیں۔ اس سلوک کو ملک کے عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔