مودی حکومت ایم ایس پی کے تعلق سے سبھی خدشات دور کرے: کانگریس
ایف سی آئی جیسی سرکاری مرکزی ایجنسیوں کے ذریعہ سے حکومت جو خریداری کرتی ہے اور ریاستوں کی ایجنسیوں کو کسان کی پیداوار کے لیے رقم دیتی ہیں وہ جاری رہنی چاہیے۔
نئی دہلی: کانگریس رکن پارلیمنٹ منیش تیواری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں منظور ہوئے زراعت سے متعلق دو بل اورلازمی اشیاء بل کے سبب ملک کے کاشتکاروں کو خدشہ ہے کہ سرکاری ایجنسیاں کسان پیداوار کی خرید کرتی رہیں گی یانہیں۔ لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران پیر کو منیش تیواری نے یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت کو یہ یقین دلاناچاہیے کہ حکومت خرید جاری رہے گی اور کم از کم امدادی قیمت جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں : بی جے پی کے رویہ سے پارلیمانی جمہوریت شرمسار: کانگریس
کانگریس ایم پی نے کہا کہ ہزاروں کسان ان بلوں کے خلاف سڑکوں پر ہیں۔ایف سی آئی جیسی سرکاری مرکزی ایجنسیوں کے ذریعہ سے حکومت جو خریداری کرتی ہے اور ریاستوں کی ایجنسیوں کو کسان کی پیداوار کے لیے رقم دیتی ہیں وہ جاری رہنی چاہیے۔کانگریس لیڈر نے کم از کم امدادی قیمت کے ختم ہونے کے تعلق سے پیدا ہورہے خدشات سے متعلق حکومت سے وضاحت طلب کی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔