جذباتی مسائل سے لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے مودی حکومت: کانگریس

کانگریس نے مرکز کی نریندر مودی حکومت پر الزام عائد کیاکہ وہ بے روزگار ی ، مہنگائی اور معیشت کی خراب صورتحال جیسے ملک کے اہم مسائل کو نظر انداز کر کے جذباتی مسائل کو اٹھاکر لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

پٹنہ: کانگریس نے مرکز کی نریندر مودی حکومت پر الزام عائد کیاکہ وہ بے روزگار ی ، مہنگائی اور معیشت کی خراب صورتحال جیسے ملک کے اہم مسائل کو نظر انداز کر کے جذباتی مسائل کو اٹھاکر لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے۔

کانگریس کے بہار انچارج اور قومی ترجمان شکتی سنگھ گوہل نے یہاں نامہ نگاروںسے بات چیت میں کہاکہ کانگریس نظریات کی لڑائی لڑ رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) حکومت بے روزگار ی ، مہنگائی اور معیشت کی خراب صورتحال جیسے ملک کے زمینی مسائل کو نظر انداز کر کے رام مندر جیسے جذباتی مدے اٹھاکر عوام کو ورغلا رہی ہے۔


گوہل نے کہا کہ بہار میں کانگریس کی فخریہ تاریخ رہی ہے اور مولانا مظہر الحق ،ڈاکٹرراجندر پرساد جیسے عظیم لیڈر ، یہاں کے ریاستی کانگریس کے صدر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے کانگریس کارکنان سے اپیل کی کہ وہ اپنا ذاتی مفاد چھوڑ کر پاٹی کو ریاست میں مضبوط کرنے کی مہم چلائیں۔

کانگریس لیڈر نے کہاکہ ” کانگریس کی قومی صدر سونیا گاندھی نے مجھ پر اعتماد کر کے مجھے بہار کا انچارج بنائے رکھنے کا فیصلہ لیا ہے اور میں ان کے تئیں اپنا اظہار تشکر پیش کرتا ہوں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 08 Sep 2019, 9:10 PM