مرکزی حکومت سب کا اعتماد جیتنے میں ناکام رہی ہے:آرایل ڈی
شہریت(ترمیمی)بل پاس کر کے تقریبا 35فیصدی آبادی والے اقلیتوں میں عدم تحفظ کے ایسے احساس کو پیدا کیا ہے جو آنے والے وقت میں دور ہوتی نظر نہیں آتی ہے۔
راشٹریہ لوک دل نے مرکزی حکومت کے دوسرے میعاد کار کا ایک سال پورا ہونے پر اپنا تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت سب کا ساتھ،سب کا وکاس اور سب کا وشواس جیتنے میں ناکام رہی ہے۔
آر ایل ڈی کے ترجمان نے ہفتہ کو یہاں جاری اپنے بیان میں کہا کہ اس میعاد کارم میں ملک کے اقلیتی سماج کا ووٹ لینے کے بعد بھی حکومت ان کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ شہریت(ترمیمی)بل پاس کر کے تقریبا 35فیصدی آبادی والے اقلیتوں میں عدم تحفظ کے ایسے احساس کو پیدا کیا ہے جو آنے والے وقت میں دور ہوتی نظر نہیں آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی کے شاہین باغ، لکھنؤ کے گھنٹہ گھر اور گومتی نگر کے ساتھ کانپور، اعظم گڑھ، سنبھل اور سہانپور کے اقلیتی سماج کی خواتین کی جانب سے مہینوں تک چلائے گئے تاریخی احتجاجی مظاہروں کی دوسری مثال ملک کی تاریخ میں نہیں ملتی ہے۔احتجاجی مظاہروں پر مرکزی حکومت کے کسی بھی نمائندے کا نہ جانا بھی جمہوریت میں کافی حیران کن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے کسانوں اور مزدوروں کا طبقہ ملک کی آبادی کا 80فیصدی ہیں۔کورونا وبا کی وجہ سے ملک میں مزدوروں کی حالت اتنی قابل رحم ہوگئی ہے جس کی یادیں عام عوام کو آبدیدہ کررہی ہیں۔حکومت کی مادہ پرستانہ نظام اور کارپوریٹ گھرانوں سے لگاؤ ہی مزدوروں کی اس حالت زار کی وجہ ہے۔جس ملک میں کثیر آباد دکھی ہو اور اس سے نکلنے کی کوئی روشنی نظر نہ آرہی ہوایسے میں حکومت اپنی کامیابی کے گیت گائے یا ملکی باشندوں کو جذباتی خط لکھے جائیں،دونوں ہی حالات عجیب معلوم ہوتے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔