ممتا کے دھرنے میں شریک افسران کو سزا دیگی مودی حکومت، میڈل چھین لینے کا امکان

مرکزی حکومت وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے دھرنے میں شامل ہونے والے بنگال کے سینئر پولس افسران بشمول ڈی جی پی ویرندر کمار کے خلاف کارروائی کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

تصویر / <a href="https://twitter.com/AITCofficial">@AITCofficial</a>
تصویر / @AITCofficial
user

قومی آواز بیورو

کولکاتا: مرکزی حکومت وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے دھرنے میں شامل ہونے والے بنگال کے سینئر پولس افسران بشمول ڈی جی پی ویرندر کمار کے خلاف کارروائی کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ مرکز کے ذرائع کے مطابق ان افسران سے ایوار ڈ واپس اور سینئریٹی کی ٹیم سے نام نکالا جاسکتا ہے۔

اسی طرح کی کارروائی کلکتہ پولس کمشنر راجیو کمار کے خلاف بھی کی جاسکتی ہے۔کیوں کہ راجیو کمار ممتا بنرجی کے ساتھ دھرنے میں بیٹھے تھے۔مرکزی حکومت کے ایک افسر نے بتایا کہ مرکزی وزارت داخلہ نے 4فروری کو وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ دھرنے میں شریک ہونے والی پولس افسران کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ڈی جی پی ویرندر کمار کے علاوہ دیگر چار افسران میں اے ڈی جی سیکورٹی وینیت کمار گوئل، اے ڈی جی لااینڈ آرڈر انجو شرما، بدھان پولس کمشنر گیان ونت سنگھ،ایڈیشنل کمشنر آف کلکتہ پولس سپراتیم سرکار اور کلکتہ پولس کمشنر راجیو کمار کے نام شامل ہیں۔

مرکزی وزارت داخلہ کے مطابق ان افسران کے خلاف جن سزاؤں پر غور کیا جارہا ہے ان میں بہترین کارکردگی پر دیے گئے ایوارڈ کو واپس لیا، سینئریٹی کی فہرست سے خارج کرنا اور کچھ عرصے کیلئے مرکزی حکومت کی ملازمت پر روک لگانا شامل ہے۔مرکزی وزارت داخلہ نے ممتا حکومت سے بھی کہا کہ آل انڈیا سروس رول کی خلاف ورزی کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کریں۔ایک افسر نے بتایا کہ مرکزی حکومت تمام ریاستوں کو ایڈوائزری جاری کرکے ہدایت دی کہ ریاستی اس بات کو یقینی بنائیں افسران ڈیکورم اور قوانین کی پاسداری کریں۔منگل کو ہی بنگال حکومت کو ہدایت دیتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ نے کلکتہ پولس کمشنر راجیو کمار کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔