میزورم میں بارش کے دوران حادثہ، پتھر کی کان گرنے سے 5 افراد کی موت، متعدد لاپتہ

پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ شہر کے جنوبی مضافات میں میلتھام اور ہلیمان کے درمیانی علاقے میں صبح 6 بجے کے قریب پیش آیا۔ ان کے مطابق ایک لاش نکال لی گئی ہے جبکہ کئی دیگر افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

میزورم میں ایزول کے مضافات میں پتھر کی کان منہدم ہونے سے 5 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔ پولیس نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ آج صبح علاقے میں مسلسل بارش کے درمیان پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ شہر کے جنوبی مضافات میں میلتھام اور ہلیمان کے درمیانی علاقے میں صبح 6 بجے کے قریب پیش آیا۔ ان کے مطابق ایک لاش نکال لی گئی ہے جبکہ کئی دیگر افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے یہ کام متاثر ہو رہا ہے۔ حکام نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے ریاست میں کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنتھر میں نیشنل ہائی وے 6 پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ایزول ملک کے باقی حصوں سے الگ تھلگ ہو گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ اس کے علاوہ کئی بین ریاستی شاہراہیں بھی لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہوئی ہیں۔ اس دوران بارش کی وجہ سے ریاست کے تمام اسکول بند کر دیئے گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔