’مِتروں والا رافیل ہے، سوال کرو تو جیل ہے!‘ راہل گاندھی مودی حکومت پر حملہ آور

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ’’دوستوں والا رافیل ، ٹیکس وصولی - مہنگا تیل۔ پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ - پبلک سیکٹر بینک کی اندھی سیل۔ سوال کریں تو جیل ہے۔ مودی سرکار __ ہے!"

راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia
راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج رافیل جیٹ سودا گھپلہ، آسمان چھوتی قیمتیں اور پبلک سیکٹروں کی کمپنیوں کی فروخت پر مودی سرکار پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کے عوام دشمن اقدامات کرنا اس کی شناخت بن چکی ہے۔

کانگریس کے سابق صدر نے کہا کہ ایندھن اور خوردنی تیلوں کی قیمتیں عام آدمی کی دسترس سے باہر ہیں اور حکومت نجکاری کو فروغ دے کر اور رافیل جیسے سودوں میں اپنے دوستوں کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ’’دوستوں والا رافیل ، ٹیکس وصولی - مہنگا تیل۔ پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ - پبلک سیکٹر بینک کی اندھی سیل۔ سوال کریں تو جیل ہے۔ مودی سرکار __ ہے!"


وہیں گزشتہ روز کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے 'رافیل' معاہدے کو لے کر مودی حکومت پر حملہ کیا تھا۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی، جس میں رافیل ڈیل، مودی حکومت کا نام لیا گیا ہے۔ جس کو شیئر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے لکھا تھا کہ سچ کبھی بھی خاموش نہیں رہ سکتا، 'موڈیہ' کے برخلاف #رافیل گھوٹالہ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔