یوپی میں ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے یوگی حکومت: کانگریس
کانگریس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اتر پردیش میں سرکاری ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے اور پولیس کی تفتیش میں رکاوٹ ڈال کر مجرموں کو بچانے کا کھیل کھیل رہی ہے
نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اتر پردیش میں سرکاری ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے اور پولیس کی تفتیش میں رکاوٹ ڈال کر مجرموں کو بچانے کا کھیل کھیل رہی ہے۔
کانگریس کے شعبہ مواصلات کے سربراہ جے رام رمیش نے کہا کہ بی جے پی سرکاری ایجنسیوں کا غلط استعمال کرنا اچھی طرح جانتی ہے اور یوگی حکومت کے تحت ایجنسیوں کو بے قصور لوگوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔ ریاستی پولیس نے جان بوجھ کر ایک ملزم کو بچانے کے لیے تفتیشی کام میں مداخلت کی ہے جب کہ یہ شخص سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے لیکن حکومت اسے بچانے کے لیے کام کر رہی ہے اور اس کے مفاد میں ریاستی مشینری کو بغیر کوئی وجہ بتائے تعینات کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کا انکشاف ہونا چاہئے، تحقیقات کے خوف سے بی جے پی لیڈروں کے ہاتھ پاؤں پھول رہے ہیں۔ اتر پردیش پولس اور ان کے سیاسی آقاؤں کی طرف سے عدالت کے وارنٹ کی مداخلت کیوں کی جارہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ یہ دوسرا موقع ہے کہ بی جے پی نے پولیس فورس تعینات کی ہے تاکہ عادی مجرموں کو جائز قانونی چھان بین اور تفتیش سے بچایا جا سکے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔