دانش علی سے بدسلوکی: استحقاق کمیٹی کے سامنے 10 اکتوبر کو پیش ہوں گے رمیش بدھوڑی

لوک سبھا کی استحقاق کمیٹی نے پارلیمنٹ میں بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ دانش علی سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی کی بدسلوکی کے معاملہ پر 10 اکتوبر کو پہلا اجلاس طلب کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>رمیش بدھوڑی (بائیں) اور دانش علی (دائیں)</p></div>

رمیش بدھوڑی (بائیں) اور دانش علی (دائیں)

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: لوک سبھا کی استحقاق کمیٹی نے پارلیمنٹ میں بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ دانش علی سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی کی بدسلوکی کے معاملہ پر 10 اکتوبر کو پہلا اجلاس طلب کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رمیش بدھوڑی کو اپنی قابل اعتراض زبان پر وضاحت دینے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

بدھوڑی اپنے اوپر لگے الزامات پر وضاحت دیں گے، جبکہ وہ دانش علی کے رویے کے حوالے سے بھی زبانی ثبوت پیش کر سکتے ہیں۔خیال رہے کہ اپوزیشن کے کئی ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے لوک سبھا اسپیکر کو خط لکھ کر بی جے پی ایم پی رمیش بدھوڑی کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


اس کے جواب میں بی جے پی کے لوک سبھا ارکان نشی کانت دوبے اور روی کشن اور بی جے پی راجیہ سبھا کے رکن ہرناتھ سنگھ یادو نے لوک سبھا اسپیکر کو خط لکھ کر دانش علی کے رویے کی بھی تحقیقات کر کے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

دونوں طرف سے کئی ممبران پارلیمنٹ کی شکایات موصول ہونے کے بعد لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے تمام شکایات ایوان کی استحقاق کمیٹی کو بھیجیں اور اسے ہدایت دی کہ وہ پورے معاملے کی تحقیقات کرے اور اپنی رپورٹ پیش کرے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔