راجوری : لاپتہ نوجوان کی لاش جنگلی علاقے سے برآمد، لوگوں کا احتجاج

والدین نے الزام لگایا کہ ان کے بیٹے کا قتل کیا گیا ہے اور اس کی اعلیٰ سطحی جانچ ہونی چاہئے۔ پولیس نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کی جائے گی۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی فائل تصویریو این آئی</p></div>

علامتی فائل تصویریو این آئی

user

یو این آئی

جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے نوشہرہ علاقے میں پچھلے دو روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش جنگلی علاقے سے برآمد کی گئی ۔ اطلاعات کے مطابق راجوری کے نوشہرہ علاقے میں دو روز قبل 22سالہ جیت کمار ولد کستوری لال ساکن وارڈ نمبرپانچ نوشہرہ پر اسرار طورپر لاپتہ ہوا۔

معلوم ہوا ہے کہ تلاش کے باوجود بھی نوجوان کا  کہیں پتہ نہیں چل سکا جس کے بعد اہل خانہ نے پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی۔


ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی سہ پہر لاپتہ نوجوان کی لاش جنگلی علاقے سے برآمد ہوئی جس کے بعد پولیس ٹیم نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی مکمل کی۔

لاپتہ نوجوان کی لاش جنگلی علاقے سے برآمد ہونے کی خبر پھیلتے ہی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اتوار کی شام سیری نوشہرہ ، سندربنی روڈ پر دھرنا دیا اور احتجاجی مظاہرئے کئے۔


والدین نے الزام لگایا کہ ان کے بیٹے کا قتل کیا گیا ہے اور اس کی اعلیٰ سطحی جانچ ہونی چاہئے۔پولیس ٹیم نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کی جائے گی جس کے بعد احتجاج کرنے والے پر امن طورپر منتشر ہوئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔