مودی کے دور اقتدار میں اقلیتوں و دلتوں اور قبائلیوں کی لنچنگ کی گئی: ممتا بنرجی
ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی نے لنچنگ کے ذریعہ اقلیتوں اور قبائلیوں اور صحافیوں کی پٹائی کی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
کولکاتا: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج ووٹروں سے مودی اور بی جے پی کو ووٹ نہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے جمہوری نظام کے تحفظ کے لئے مودی کا اقتدار سے بے دخل ہونا ضروری ہے۔
ممتا بنرجی نے گزشتہ پانچ سالوں میں مودی نے عوام کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔ سندر بن علاقے کے نامخانہ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ چوکیدار کو ملک کے وزیرا عظم کے طور پر منتخب کریں گے تو ملک کا جمہوری نظام خستہ حالی کا شکار ہوجائے گا۔ اس لیے بی جے پی کو بھی ایک بھی ووٹ نہ دیں۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی نے لنچنگ کے ذریعہ اقلیتوں اور قبائلیوں اور صحافیوں کی پٹائی کی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اور اگر سی پی ایم اور کانگریس کو ایک بھی ووٹ جائے گا تو اس سے بی جے پی مضبوط ہوگی۔
نوٹ بندی کو لے کر ممتا بنرجی نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے ملک میں تین کروڑ نوجوان بے روزگار ہوئے ہیں۔ کسانوں اور عام تاجر طبقہ پریشان حال ہوگیا ہے۔ پٹرول اور ڈیژل کی قیمت میں کئی گنا اضافہ ہوگیا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی حکومت آنے کے بعد تاج پور پورٹ بند کردیا گیا۔ اب ریاستی حکومت اپنے طور پر تاج پور پورٹ کو ترقی دے رہی ہے۔ ریاستی حکومت کی مرکز نے کوئی مدد نہیں کی ہے ۔
ممتا بنرجی نے بنگال حکومت نے اپنے طور پر 40 فیصد روزگار کے مواقع پیدا کیے ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب نوٹ بندی کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہورہا تھا اس وقت ریاستی حکومت روزگار کے مواقع پیدا کر رہی تھی۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ کنا ساگرمیں ہم نے موری گنگاندی پر 1000 کروڑ کے پرجیکٹ سے پل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔