20 فروری شاعرکروائیں گے’آتم نربھر‘ کا احساس، وزارت کروائے گی مشاعرہ
20 فروری کو مشاعرہ شام چار بجے سے 7 بجے تک ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل میں ہوگاجو ’ایک ہندوستان-عظیم ہندوستان‘ کے عزم سے لیس ہوگا۔
اقلیتی امور کی مرکزی وزارت 20 فروری کو دہلی میں ’ایک ہندوستان-عظیم ہندوستان‘ ’مشاعرے‘ کا انعقاد کر رہا ہے۔
نئی دہلی کے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں منعقد ہونے والے آل انڈیا مشاعرے میں ملک کے معروف شاعر وسیم بریلوی، محترمہ شبینہ ادیب، منظر بھوپالی، پاپلر میرٹھی، محترمہ صبا بلرامپوری، محترمہ نسیم نکہت، محترمہ ممتاز نسیم، کرنل وی پی سنگھ، سردار سریندر سنگھ شجر، آلوک شریواستو، خورشید حیدر، عقیل نعمانی، ڈاکٹر نیر جلال پوری، سکندر حیات گڑبڑؔ جیسے مشہور شعراء اپنا کلام عوام کے سامنے پیش کریں گے۔
اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختارعباس نقوی نے کل یہاں بتایا کہ 20 فروری کو یہ مشاعرہ شام چار بجے سے 7 بجے تک ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل میں ہوگا جس میں ’ایک ہندوستان-عظیم ہندوستان‘ کے عزم سے لیس رنگ ترنگ نظر آئیں گے اور شعراء کے کلام ’آتم نربھر بھارت‘ کے راستے پر تیزی سے آگے بڑھنے والے ہندوستان کا احساس کروائیں گے۔
مسٹر نقوی نے کہا،’مشاعرے، کوی سمیلن ہمارا شاندار ورثہ ہیں،’ان کے ذریعے ہم ’کثرت میں وحدت‘ کی ہندوستانی طاقت کو مزید مضبوط کرتے ہیں‘۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام جہاں ایک طرف امن، سماجی ہم آہنگی کے پیغام کی تشہیر کریں گے‘ وہیں ان پروگراموں سے ملک میں بھائی چارے اور ہم آہنگی کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام جہاں ایک جانب سماجی ہم آہنگی اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں‘ وہیں آرٹ، ادب اور ادبی وراثت کو نئی نسل تک پہنچاتے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔