نتن گڈکری اسٹیج پر بے ہوش، لے جایا گیا اسپتال

مہاراشٹر کے احمد نگر میں ایک تقریب کے دوران مرکزی وزیر نتن گڈکری کی طبعیت خراب ہو گئے اور وہ اسٹیج پر ہی بے ہوش ہو گئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

مہاراشٹر کے احمد نگر میں ایک تقریب کے دوران مرکزی وزیر نتن گڈکری کی طبعیت خراب ہو گئے اور وہ اسٹیج پر ہی بے ہوش ہو گئے۔

مہاراشٹر کے احمد نگر میں ایک تقریب کے دوران مرکزی وزیر نتن گڈکری کی طبعیت خراب ہو گئی۔ گڈکری اسٹیج پر بے ہوش ہو گئے۔ اس دوران مہاراشٹر کے گورنر ودیاساگر راؤ بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ گونر نے ہی انہیں اسٹیج پر سنبھالا۔ نتن گڈکری کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔

حالانکہ نتن گڈکری کے دفتر نے بعد میں ٹوئٹ کر کے معلومات دی کہ ان کی طبیعت اب ٹھیک ہے اور وہ دیگر تقریب میں شرکت کے لئے جا رہے ہیں۔

نتن گڈکری احمد نگر میں مہاتما پھُلے کرشی ودیا پیٹھ کی کونووکیشن میں شرکت کے لئے پہنچے تھے۔ اس دوران وہ قومی ترانہ کے احترام میں کھڑے ہوئے اور اچانت بے ہوش ہو گئے۔ راجستھان کی وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے نے ٹوئٹ کر کے نتن گڈکری کے جلد صحت یاب ہونے کی دعو کی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ نتن گڈکری کی طبیعت خراب ہو چکی ہے۔ کچھ عرصہ قبل ایک ریلی کے بعد ان کی طبیعت خراب ہونے کی خبر موصول ہوئی تھی۔ نتن گڈکری مرکزی حکومت میں ٹرانسپورٹ منسٹر ہیں۔ اس کے علاوہ ان پر گنگا کی صفائی کرنے کی بھی ذمہ داری ہے۔

غور طلب ہے کہ کچھ سال پہلے نتن گڈکری نے وزن کم کرنے کا آپریشن کرایا تھا۔ نتن گڈکری بی جے پی کے صدر رہ چکے ہیں اور فی الحال ناگپور سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 07 Dec 2018, 2:09 PM