جموں و کشمیر میں ملی ٹنٹوں اور ان کے مددگاروں کو بخشا نہیں جائے گا: منوج سنہا
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ میں جموں و کشمیر کی نوجوانوں سے کہنا چاہوں گا کہ یہ زمین ہندوستان کی سنسکرتی کا نچوڑ ہے۔ اس کے ہونٹوں پر کرشن کی بانسری بھی ہے اور صوفی سنتوں کے گیت بھی۔
سری نگر: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں ملی ٹنٹوں اور ان کے مددگاروں کو بخشا نہیں جائے گا، انہوں نے کہا کہ 'جموں و کشمیر کی زمین ہندوستان کی سنسکرتی کا نچوڑ ہے جس کے ہونٹوں پر بھگوان کی بانسری ہے اور صوفی سنتوں کے گیت بھی، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یہ باتیں اتوار کو یہاں ایس کے آئی سی سی میں 'گلوبل سٹریٹجک پولیس فاؤنڈیشن پونے' کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ 'میں جموں و کشمیر کی نوجوانوں سے کہنا چاہوں گا کہ یہ زمین ہندوستان کی سنسکرتی کا نچوڑ ہے۔ اس کے ہونٹوں پر کرشن کی بانسری بھی ہے اور صوفی سنتوں کے گیت بھی۔ ارجن کی طرح طاقت بھی ہے'۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'سینکوں اور شہیدوں کے خاندانوں سے تحریک لینے کی ضرورت ہے۔ آج کے دن یہ عہد لینے کی بھی ضرورت ہے کہ جموں و کشمیر میں ملی ٹنٹوں اور ان کے مددگاروں کو کبھی بخشا نہیں جائے گا'۔
یہ بھی پڑھیں : بی جے پی کی ’ایوارڈ پالیٹکس‘ بے نقاب... سہیل انجم
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔