ملی ٹینسی فنڈنگ کیس: جموں و کشمیر میں این آئی اے کے چھاپے
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی مدد سے منگل کی صبح پونچھ، راجوری، جموں، پلوامہ، شوپیاں، سری نگر، بڈگام اور بانڈی پورہ اضلاع میں چھاپے مارے۔
سری نگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کی صبح جموں وکشمیر کے مختلف اضلاع میں چھاپے مارے۔ یہ چھاپے ملی ٹینسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں مارے گئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی مدد سے منگل کی صبح پونچھ، راجوری، جموں، پلوامہ، شوپیاں، سری نگر، بڈگام اور بانڈی پورہ اضلاع میں چھاپے مارے۔
معلوم ہوا ہے کہ بانڈی پورہ میں معروف مذہبی مبلغ مولانا رحمت اللہ قاسمی اور این آئی ٹی سری نگر کے ایک پروفیسر صمام احمد لون کے رہائشی مکانوں کی بھی تلاشیاں لی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے ملی ٹنسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں مارے گئے۔ تاہم فی الوقت یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ چھاپوں کے دوران کسی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی یا نہیں۔ این آئی اے نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی آفیشل بیان جاری نہیں کیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔