نیائے یاترا سے پہلے کانگریس کو بڑا جھٹکا، سینئر لیڈر ملند دیورا نے پارٹی چھوڑ دی

ایسی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ ملند کانگریس چھوڑ کر ایکناتھ کی قیادت والی شیوسینا میں شامل ہو سکتے ہیں۔ تاہم ایک روز قبل ہی انہوں نے ایسی قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ملند دیورا نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے پارٹی کی بنیادی رکنیت بھی چھوڑ دی ہے۔ پہلے ہی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ ملند کانگریس چھوڑ کر ایکناتھ کی زیر قیادت والی شیوسینا میں شامل ہو سکتے ہیں۔ تاہم ایک روز قبل ہی انہوں نے ایسی قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا تھا۔

ملند دیورا نے سوشل میڈیا 'X' پر بتایا کہ میرے سیاسی سفر کا ایک اہم باب ختم ہو گیا ہے۔ میں نے کانگریس پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے لکھا، "میرے خاندان کا پارٹی کے ساتھ 55 سالہ رشتہ ختم ہو گیا ہے۔ میں تمام رہنماؤں، ساتھیوں اور کارکنوں کا گزشتہ برسوں میں غیر متزلزل حمایت کے لیے شکر گزار ہوں"۔


واضح رہے ملند کے والد مرلی دیورا کانگریس کی قیادت والی حکومت میں وزیر رہے ہیں اور مہاراشٹرا میں کانگریس کے ایک معروف چہرا رہے ہیں ۔ نوجوان کانگریسیوں کے لئے یہ ایک بڑا دھچکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔