’گھر واپس جانے والے مزدوروں کو جلد از جلد مرکزی حکومت کے تعاون سے بھیجا جائے گا‘
وزیر صحت ستیندرجین نے کہا کہ جو بھی لوگ اپنی آبائی ریاست جانا چاہتے ہیں دہلی حکومت انہیں ٹرین سے بھیجنے کا انتظام کر رہی ہے۔
اپنی آبائی ریاست جانے کے لیے دہلی اترپردیش کی سرحد پر جمع ہو رہے مہاجرین مزدوروں پر وزیر صحت ستیندر جین نے کہا کہ دہلی حکومت نے پولیس سے اس طرح کی نقل و حمل کو روکنے کے لئے کہا ہے۔ جین نے کہا کہ جو بھی لوگ اپنی آبائی ریاست جانا چاہتے ہیں دہلی حکومت انہیں ٹرین سے بھیجنے کا انتظام کر رہی ہے۔ جو بھی جانا چاہتے ہیں ان سبھی کو جلد سے جلد مرکزی حکومت کے تعاون سے بھیجا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مہاجر مزدوروں کو ان کی بنیادی ریاست بھیجنے کے لئے سب کا رجسٹریشن کیا جا رہا ہے۔ ایک ٹرین میں 1200 سے 1500 افراد تک بھیجے جا سکتے ہیں تو اسی حساب سے زیادہ سے زیادہ ٹرینوں کا انتظام کر کے لوگوں کو بھیجا جائے گا۔
کورونا وائرس کے کیس بڑھنے کے باوجود ممنوعہ زون کی تعداد نہیں بڑھنے کے سوال پر جین نے کہا کہ ایسے کافی معاملے آرہے ہیں، جو اسپتال اور بارڈر پروٹیکشن فورس (بی ایس ایف) کے ہیں۔ پولیس کے بہت سارے معاملے آ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ صحت کارکنوں کے انفیکشن کے کافی کیس آئے ہیں اور اسپتالوں میں جو بھرتی ہیں، وہ بھی کافی زیادہ ہیں۔ معاملات کا جو بھی نیا علاقہ سامنے آئے گا، اسے سیدھے طور پر ممنوع زون قرار دیا جائے گا۔
جین نے کہا کہ دہلی میں کل رات 12 بجے تک کل 9755 مثبت معاملے تھے، جس میں نئے کیس 422 ہیں۔ اس دوران 276 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ ابھی تک کل 4202 متاثرین ٹھیک ہو چکے ہیں۔ دہلی میں کل 148 اموات ہوئی ہیں اور فعال معاملے اب 5405 ہیں۔
جین نے کہا کہ دارالحکومت میں انفیکشن معاملے دوگنے ہونے کی شرح تقریباً 11 دن ہے۔ اگر کل کی تعداد دیکھی جائے تویہ 4 سے 4.5 فیصد اضافہ کی شرح ہے، اگر 4.5 فیصد کے لحاظ سے حساب کریں تو دوگنے ہونے کی شرح 18 دن بنتی ہے، لیکن اس میں یہ دیکھتے ہیں کہ جتنے کیس آج ہیں، اس سے نصف کتنے دن پہلے تھے۔ اس سے نصف کیس 11 دن پہلے تھے۔ لہذا فی الحال دہلی میں کیس دوگنے ہونے کی شرح تقریباً 11 دن ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔