کارگل جنگ کا جانباز جنگی طیارہ مگ-27 ہوا ریٹائر، جودھپور میں دی گئی آخری سلامی

کارگل جنگ میں پاکستانی فوج کو تباہ کرنے والے جنگی طیارہ مگ-27 کو آج ہندوستانی فضائیہ نے الوداع کہہ دیا۔ مگ 27 ایک انتہائی اہم جنگی طیارہ تھا جو 34 سالوں تک ہندوستانی فضائیہ کا حصہ رہا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

کارگل جنگ کا بہادر ہیرو 'مگ-27' آج ہندوستانی فضائیہ سے ریٹائر ہو گیا۔ راجستھان کے جودھپور واقع ائیر بیس میں اس جنگی طیارہ نے اپنی آخری پرواز بھری۔ مگ-27 کو آخری وداعی دینے کے لیے فضائیہ کے کئی اعلیٰ افسران جودھپور ائیر بیس میں موجود تھے۔ وداعی کے دوران مگ-27 کو سلامی بھی دی گئی۔ قابل ذکر ہے کہ مگ-27 گزشتہ تین دہائیوں سے ہندوستانی فضائیہ میں شامل تھا اور اس کی بہترین خدمات ناقابل فراموش ہیں۔


29 اسکواڈرن فضائیہ میں مگ-27 اپ گریڈ طیاروں کو کنٹرول کرنے والی واحد یونٹ ہے۔ 29 اسکواڈرن کا قیام 10 مارچ 1958 کو فضائیہ اسٹیشن ہلوارا میں اوراگن (طوفانی) طیارہ سے کیا گیا تھا۔ سالوں تک اسکواڈرن کو کئی طرح کے طیاروں سے مزین کیا گیا، جس میں مگ-21 ٹائپ 77، مگ 21 ٹائپ 96، مگ 27 ایم ایل اور مگ 27 اَپ گریڈ شامل ہیں۔


اس سے قبل وزارت دفاع نے جمعرات کو کہا کہ سوئنگ-وِنگ فلیٹ کا اَپ ڈیٹ ایڈیشن 2006 سے فضائیہ کے اسٹرائیک فلیٹ کا فخر رہا ہے۔ دیگر سبھی ایڈیشن جیسے مگ-23 بی این اور مگ-23 ایم ایف اور اعلیٰ معیاری مگ-27 فضائیہ سے پہلے ہی ریٹائر ہو چکے ہیں۔

وزارت دفاع نے کہا کہ اس بیڑے نے تاریخی کارگل جنگ کے دوران فخریہ خدمات دی تھیں، جب اس نے دشمن کے ٹھکانوں پر راکٹ اور بم انتہائی خوش اسلوبی کے ساتھ گرائے تھے۔ اس بیڑے نے 'آپریشن پراکرم' میں بھی سرگرم کردار نبھایا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔