مڈ ڈے میل: کرناٹک کے اسکولوں میں انڈے کی فراہمی جلد، بی جے پی کے فیصلے کی مخالفت شروع

کابینہ سے منظوری ملنے کے بعد کرناٹک بی جے پی حکومت والی ایسی پہلی ریاست بن جائے گی جہاں کے اسکولوں کو مڈ ڈے میل پروگرام میں انڈے کو شامل کیا جائے گا۔

علامتی، تصویر سوشل میڈیا
علامتی، تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

کرناٹک میں ’مڈ ڈے میل‘ اسکیم کے تحت اسکولوں میں بچوں کو انڈے دیئے جانے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ اس سلسلے میں ریاست کی بی جے پی حکومت نے منصوبہ تیار کر لیا ہے، لیکن کچھ مذہبی گروپس اور طبقات اس کی مخالفت میں کھڑے ہو گئے ہیں۔ بی جے پی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ تعلیمی سیشن میں مڈ ڈے میل کے تحت طلبا کو انڈے دینے کی شروعات کر سکتی ہے۔ اس سلسلے میں ’انڈین ایکسپریس‘ نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ بی جے پی حکومت ایک پائلٹ پروگرام پر کام کر رہی ہے، جس کے تحت بچوں میں عدم تغذیہ سے نمٹنے کے لیے دسمبر 2021 اور مارچ 2022 کے درمیان شمالی کرناٹک کے سات ’پسماندہ اضلاع‘ میں انڈے دیئے گئے۔ تازہ تجویز کے مطابق جو لوگ انڈا نہیں کھاتے ہیں انھیں پھل یا دیگر متبادل دیا جائے گا۔

حکومت کے اس فیصلے کی کئی گروپس نے مخالفت کی ہے، ان میں لنگایت اور جین طبقہ بھی شامل ہے۔ حالانکہ طلبا اور ان کے سرپرستوں سے جو مثبت جواب حاصل ہوئے ہیں، اس سے حکومت کو اس فیصلے کو نافذ کرنے کی ہمت ملی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے انڈین ایکسپریس نے بتایا کہ آخری شکل دینے کے بعد اس تجویز کو کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ انڈے کا خرچ حکومت کی طرف سے اٹھایا جائے گا۔


واضح رہے کہ کابینہ سے منظوری ملنے کے بعد کرناٹک بی جے پی حکومت والی ایسی پہلی ریاست بن جائے گی جہاں کے اسکولوں کو مڈ ڈے میل پروگرام میں انڈے کو شامل کیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق ایک افسر کا کہنا ہے کہ ایک دن چھوڑ کر اسکولوں میں طلبا کو انڈا دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں آفیشیل خانہ پری آخری مراحل میں ہے۔ اگر ہم ایک بار میں پوری ریاست میں اس منصوبہ کو نافذ کرنے میں ناکام ہوئے تو بھی لسٹ میں مزید اضلاع کو جوڑا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔