پچاس فیصد مسافروں کےساتھ دہلی میں میٹرو دوڑنا شروع

دہلی میں آج سے جفت اور طاق کی بنیاد پر دوکانیں کھلنی شروع ہوگئی ہیں لیکن سنیما ،ہوٹل، بار،جم ،اسپا ،سیلون اگلے حکم تک بند رہیں گے ۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

دہلی میں کوروناکے معاملوں میں زبردست کمی کا رجحان جاری ہے اور کل کورونا کے نئے معاملوں کی تعداد صرف 381 رہی۔اس رجحان کو دیکھتے ہوئے دہلی کی کیجریوال حکومت نے آج سے کچھ رعایتیں دینی شروع کردی ہیں ۔جو چھوٹ حکومت نے دی ہیں اس کی وجہ سےآج سےدہلی میں پچاس فیصد مسافروں کےساتھ میٹرو چلنا شروع ہو گئی ہے۔

میٹرو کےساتھ دہلی میں آ ج سےجفت اور طاق یعنی آڈ اور ایون کی بنیاد پر دوکانیں کھلیں گی۔ویسےدہلی میں لاک ڈاؤن جاری رہے اور بغیر وجہ کےکسی کو باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ واضح رہےاس سال 19 اپریل کو لاک ڈاؤن نافذ ہواتھا اور حکومت نے ابھی اس لاک ڈاؤن کو 14 جون تک بڑھا دیا ہے۔واضح رہے گزشتہ ہفتہ تعمیراتی سرگرمیوں اور فیکٹریوں کوچلانے کی اجازت دےدی تھی۔


اگرنئی رہنما ہدایات پر نظرڈالی جائےتو جو چیزیں آج سے کھلیں گی اور جو چیزیں ابھی بند رہیں گی وہ مندر جہ ذیل ہیں۔محلہ کی تمام دوکانوں کو کھولنے کی اجازت ہے۔شراب کی تمام دوکانیں کھل جائیں گی۔آن لائن سامان منگانے کی اجازت ہوگی۔سرکاری اور نجی دفاتر میں پچاس فیصد ملازمین کو کام کرنےکی اجازت ہوگی۔ ہفتہ واری بازار ابھی بند رہیں گے۔سنیما ،تھیٹر، ہوٹل( ہوم ڈلیوری کوچھوڑ کر) بار ،جم، اسپا،سیلون، بیوٹی پارلر ابھی بندرہیں گے۔تفریح اور اس سےمتعلق دوکانیں ابھی بند رہیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔