رہائی کے بعد والدین سے ملے ہیمنت سورین،  کہا ’ انصاف ملنے میں برسوں لگ رہے ہیں‘

ہیمنت سورین نے کہ کہ انصاف حاصل کرنے میں کافی وقت لگتا ہے۔ ایک سازش رچی گئی اور انہیں سلاخوں کے پیچھے رکھا گیا۔ دہلی کے وزیراعلیٰ جیل کے اندر ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جمعہ کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔ پانچ ماہ بعد جیل سے باہر آنے سے قبل وزیراعلیٰ نے خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔ ہیمنت سورین نے کہا کہ انصاف ملنے میں کافی وقت لگتا ہے۔ ایک سازش رچی گئی اور انہیں سلاخوں کے پیچھے رکھا گیا۔ دہلی کے وزیراعلیٰ جیل کے اندر ہیں۔ انصاف ملنے  میں مہینوں نہیں سالوں لگتے ہیں۔

واضح رہے کہ زمین گھوٹالے سے متعلق کیس میں سابق وزیر اعلیٰ کو بڑی راحت ملی ہے۔ انہیں ریاستی ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد جمعہ کو رہا کر دیا گیا۔ وہ شام 4 بجے جیل سے باہر آئے۔ جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو پانچ ماہ بعد جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ہیمنت سورین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا تھا۔واضح رہے کہ 13 جون کو سماعت کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور دفاعی فریق کی طرف سے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا۔


جیل سے باہر آنے کے بعد جھارکھنڈ کے سابق  وزیر اعلی ٰہیمنت سورین نے تمام خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ جب میں جیل میں تھا تو جھارکھنڈ کے لوگوں کے لیے 5 مہینے بہت مشکل تھے۔ آپ سب جانتے ہیں کہ میں جیل کیوں گیا۔ بالآخر عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔ میں عدالت کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں لیکن مجھے تشویش ہے کہ جس طرح سیاست دانوں، سماجی کارکنوں، ادیبوں اور صحافیوں کی آوازوں کو دبایا گیا ہے وہ واقعی تشویشناک ہے۔ انصاف ملنے میں بہت وقت لگتا ہے۔ ایک سازش رچی گئی اور مجھے سلاخوں کے پیچھے رکھا گیا۔ دہلی کے وزیراعلیٰ جیل کے اندر ہیں۔ وزیر جیل جا رہا ہے۔ اور انصاف ملنے میں مہینوں نہیں سال لگتے ہیں۔ سیاستدانوں، ادیبوں اور سماجی کارکنوں کی آواز کو دانستہ طور پر دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔