یمن میں ایک ٹانگ سے محروم بچی کا اقوام متحدہ کے ایلچی کو پیغام

ایک درد بھری کیفیت کا اظہار کرنے والی شیما کا کہنا ہے کہ 'میں یمن کی شیما ہوں اور میری عمر10 سال ہے، میں تعز میں حوثیوں کے داغے گئے گولے کے پھٹنے سے زخمی ہوئی۔

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آواز بیورو

یمن میں حوثی باغیوں کے حملے میں ایک ٹانگ سے محروم ہونے والی بچی کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس کی درد ناک کہانی نے انسانی ہمدردی کا جذبہ رکھنے والے ہر شخص کو رلا دیا ہے۔ یمن کی یہ بچی شیما ہے جس کی ایک ٹانگ ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے حملے میں کٹ گئی تھی۔ وہ ایک ٹانگ پر کھڑی ہے۔ اس نے ایک ٹانگ پر کھڑے ہو کر یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب مارٹن گریفیتھس کے نام اپنا پیغام ریکارڈ کرایا ہے۔ اس پیغام میں اس نے حوثی باغیوں کی دہشت گردی کا شکوہ کیا ہے۔ شیما کا کہنا ہے کہ یمن کے عوام اس کی طرح گزشتہ چھ سال سے حوثیوں کا ظلم اور ان کا عذاب جھیل رہے ہیں۔

ایک درد بھری کیفیت کا اظہار کرنے والی شیما کا کہنا ہے کہ 'میں یمن کی شیما ہوں اور میری عمر10 سال ہے، میں تعز میں حوثیوں کے داغے گئے گولے کے پھٹنے سے زخمی ہوئی۔ میں یمن کے ہزاروں بچوں کے دکھوں اور ان کی تکالیف کا ثبوت ہوں'۔ دوسری جانب یمن کے زیر اطلاعات معمر الاریانی نے کہا ہے شیما نامی بچی حوثی باغیوں‌ کی گولہ باری سے زخمی ہوئی تھی۔ اس کا تعلق یمن کے علاقے تعز سے ہے۔


خیال رہے کہ چھ جنوری کو حوثی شدت پسندوں نے شمال مشرقی تعز میں التعزیہ ڈاریکٹوریٹ کو الگ کرنے کے لیے ایک بڑا سیکورٹی آپریشن شروع کیا اور علاقے کی مسلسل ناکہ بندی کی گئی ہے۔ اس نام نہاد آپریشن کے دوران حوثی دہشت گردوں نے نہتے شہریوں کے قتل عام، لوٹ مار کے ساتھ خواتین اور بچوں کو اغوا کرنے کا غیرانسانی طریقہ بھی اپنا رکھا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔