یوگی آدتیہ ناتھ کی جعلی ای میل آئی ڈی اور جعلی دستخط، ایک شخص گرفتار

شکایت میں وزیر اعلی آدتیہ ناتھ کے جعلی دستخط والے اسکین شدہ خطوط منسلک کیے تھے، شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی تھی۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی جعلی ای میل آئی ڈی بنانے اور پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ(پی ایس یو) کا فائدہ اٹھانے کے لیے ان کے جعلی دستخط بنانے والے ایک شخص کو پولس نے بھوبنیشور سے گرفتار کیا ہے۔ملزم کی شناخت منوج کمار سیٹھ کے طور پر کی گئی ہے۔

دہلی پولس کے سائبر سیل نے بتایا کہ انہیں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے پرائیویٹ سکریٹری راج بھوشن سنگھ راوت کی طرف سے شکایت موصول ہوئی ہے کہ کچھ نامعلوم افراد نے یوگی آدتیہ ناتھ کی جعلی ای میل آئی ڈی بنا کر پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا، ONGC اور GAIL جیسے پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ کو پیغامات بھیجے ہیں۔ شکایت کنندہ نے اپنی شکایت میں وزیر اعلی آدتیہ ناتھ کے جعلی دستخط والے اسکین شدہ خطوط منسلک کیے تھے، شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔


تحقیقات کے دوران جعلی ای میل آئی ڈی yogiadityanath.mp@gmail.com کی نشاندہی کی گئی اور جعلی ای میل کے مقصد کو سمجھنے کے لیے ای میل کے مواد کا تجزیہ کیا گیا۔ آئی پی ایڈریس کے تجزیہ اور انسانی ذہانت کے ذریعے ملزم کی شناخت کی گئی۔

آئی ایف ایس او دہلی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے پی ایس ملہوترا نے کہا کہ ملزم کو معلوم ہوا کہ اشتہار سے فائدہ اٹھانے کا ان کا منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکا۔ وہ پولیس سے بچنے کے لیے مسلسل اپنا ٹھکانہ بدل رہا تھا۔ آخرکار پولیس نے اسے جمعہ کے روز بھوبنیشور سے گرفتار کر لیا۔


دوران تفتیش ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ فری لانس صحافی ہے۔ جعلی ای میل آئی ڈی کے ذریعے اپنے مقامی اخبارات کے حق میں اشتہارات حاصل کرنے کے لیے ایسےجعلی خطوط بنائے گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔