راج پتھ پر فوج کے ساتھ نظر آئیں گے ’آزاد ہند فوج‘ کے جانباز

میجر جنرل پونیا نے بتایا کہ اس دفعہ پریڈ میں خواتین گذشتہ برسوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوں گی۔ تینوں مارچنگ دستے کی کمانڈر خاتون افسر ہوں گی اور آسام رائفلس کا ایک خاتون دستہ بھی پریڈ میں شامل گا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک کی آزادی میں اہم کرادار بنھانے والی آزاد ہند فوج (آئی این اے) کو آخر کار آزادی کے 70 برس بعد راج پتھ پر ہونے والی یوم جمہوریہ کی پریڈ میں شامل ہونے کا موقع مل گیا ہے اور اس کے چار سابق فوجی پریڈ میں فوج کے جوانوں کے ساتھ نظر آئیں گے۔

فوج کے دہلی ہیڈکوارٹر کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل راج پال پونیہ نے یوم جمہوریہ کی پریڈ کے بارے میں اطلاع دینے کے لیے بلائی گئی پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک کی فوجی طاقت اورثقافتی ورثہ کی جھلکیاں پیش کرنے والی یوم جمہوریہ پریڈ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب آئی این اے کے چار سابق فوجی اس پریڈ میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فوج کے لیے باعث فخر ہے۔

راج پتھ پر فوج کے ساتھ نظر آئیں گے ’آزاد ہند فوج‘ کے جانباز

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان فوجیوں کی عمر 95 سے 100 کے درمیان ہے اس لیے انہیں منتخب کرنے کے لیے کسی پیمانے کی ضرورت نہیں تھی۔ آئی این اے کے ان سابق فوجیوں سے پریڈ میں شامل ہونے کے لیے رابطہ کیا گیا تھا۔ یہ فوجی کھلی جیپ میں سلامی کے اسٹیج کے سامنے سے گزریں گے۔ ان سابق فوجیوں میں چنڈی گڑھ کے لالتی رام (98)، گروگرام کے پرمانند (99)، ہیرا سنگھ (97) اور بھاگمل (95) شامل ہیں۔

میجر جنرل پونیا نے بتایا کہ اس دفعہ پریڈ کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ اس میں خواتین گذشتہ برسوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوں گی۔ تینوں مارچنگ دستے کی کمانڈر خاتون افسر ہوں گی اور آسام رائفلس کا ایک خاتون دستہ بھی پریڈ میں اپنے جوہر دکھائے گا۔ اس کے علاوہ فوج کی ایک خاتون افسر موٹر سائیکل پر کرتب بازی دکھائیں گی۔

راج پتھ پر فوج کے ساتھ نظر آئیں گے ’آزاد ہند فوج‘ کے جانباز

انہوں نے کہا کہ دیگر دلچسپی کے سامانوں میں فوج کے لیے امریکہ سے خریدی گئی ایم۔777 الٹرا لائٹ ہوائیزرتوپیں اور میک ان انڈیا کے تحت ملک میں ہی بنائی گئی کے۔9 وجرتوپ پہلی بار راج پتھ پرفوجی قوت کی جھلک پیش کرے گی۔ کے۔9 وجرتوپ کو لارسن اور ٹوبرو نے بنایا ہے ۔ ڈی آر ڈی او کے ذریعے بنائی گئی زمین سے فضا میں مار کرنے والی میزائل اور ارجن بکتر بند ریکوری گاڑی بھی پہلی دفعہ پریڈ کی شان دوبالا کرے گی۔ فضائیہ کا مال بردار طیارہ اے این۔32 ہوگا جو پہلی بار بایو ایندھن سے اڑان بھرے گا اور جن پتھ سے گزرے گا۔

پریڈ میں پہلی دفعہ مسلح افواج کی مارشل دھن شنکھناد کی گونج سنائی دے گی۔ حالانکہ اس مرتبہ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی پریڈ میں ہاتھی پر سوار بچوں کی جھلک نظر نہیں آئے گی۔ اس کی جگہ ’پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار‘ سے نوازے گئے 26 بچے جیپ میں سوار دکھائی دیں گے۔ ان بچوں کا انتخاب تعلیم، کھیل، بہادری اور انوویشن (اختراع) جیسے چھ میدانوں سے کیا گیا ہے۔

تمام تصاویر یو این آئی

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔