10 پارٹیوں کے اراکین نے التوا کے 17 نوٹس دیے: راجیہ سبھا چیئرمین
ونکیا نائیڈو نے کہا کہ ایک ہی پارٹی کے ممبروں نے مختلف امور پر نوٹس دیا ہے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ممبران کسی بھی مسئلے کی فوری پیشرفت پر متفق نہیں ہیں جس پر التواء کے قاعدے کے تحت بحث کی ضرورت ہے۔
نئی دہلی: راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے تمام پارٹیوں کے اراکین سے مانسون اجلاس کو بغیر کسی رکاوٹ کے چلانے میں تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے آج کہا کہ ان کے سکریٹریٹ کو ضابطہ 267 کے تحت التوا کیلئے 10 پارٹیوں کے اراکین کی جانب سے 17 نوٹس موصول ہوئے ہیں، لیکن کووڈ سے متعلق صرف ایک نوٹس ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ’جمہوریت کی گردن مروڑ کر رکھ دی، پرخچے اڑا دیئے صاحب‘
ونکیا نائیڈو نے ایوان میں کہا کہ ایک ہی پارٹی کے ممبروں نے مختلف امور پر نوٹس دیا ہے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ممبران کسی بھی مسئلے کی فوری پیشرفت پر متفق نہیں ہیں جس پر التواء کے قاعدے کے تحت بحث کی ضرورت ہے۔ کل 17 میں سے صرف ایک نوٹس کا تعلق کورونا سے ہے۔ چیئرمین نے کہا کہ انہوں نے ان نوٹس پر انتہائی باریکی سے غور کیا ہے اور محسوس کیا ہے کہ اس میں اس طرح کا کوئی معاملہ نہیں اٹھایا گیا ہے جس پر آج ایوان کی کارروائی ملتوی کر کے بحث کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے پیش نظر وہ کوئی نوٹس قبول نہیں کررہے ہیں۔
لوک سبھا چیئرمین نے کہا کہ گزشتہ ہفتہ ان کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹی میٹنگ میں ایوان کے تمام فریقوں نے اجلاس کو آسانی سے چلانے کے لئے اپنی خواہش کا اظہار کیا تھا اور عام لوگوں سے متعلق امور اٹھانے پر اتفاق ہواتھا۔ انہوں نے ممبروں کو یقین دلایا کہ سیشن کے دوران عام لوگوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔