محبوبہ مفتی اور تین سابق ممبران اسمبلی کو اننت ناگ میں سرکاری کواٹر خالی کرنے کا حکم

ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فسٹ کلاس نے محبوبہ مفتی اور تین سابق ممبران اسمبلی کو نوٹس جاری کرکے سرکاری کواٹر فوری طور پر خالی کرنے کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔

محبوبہ مفتی، تصویر یو این آئی
محبوبہ مفتی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: جموں وکشمیر کی انتظامیہ نے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اور تین سابق ممبران اسمبلی کو اننت ناگ کے کھنہ بل علاقے میں قائم سرکاری کواٹر کو خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فسٹ کلاس نے محبوبہ مفتی اور تین سابق ممبران اسمبلی کو نوٹس جاری کرکے سرکاری کواٹر فوری طور پر خالی کرنے کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔

معلوم ہوا ہے کہ سابق ممبران اسمبلی محمد الطاف وانی، عبدالرحیم راتھر اور عبدالمجید بٹ کے علاوہ محبوبہ مفتی کو چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر سرکاری کوٹھیاں خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری کواٹر خالی نہ کرنے کی صورت میں قانونی چارہ جوئی عمل میں لانے کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ہے۔ بتا دیں کہ محبوبہ مفتی کو سری نگر کے گپکار میں قائم سرکاری کوٹھی خالی کرنے کے لئے 30 نومبر تک کا وقت دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔