میٹریمونیل ویب سائٹ پر 20 خواتین سے دھوکہ دہی، ملزم گرفتار

شادی کرانے والی ویب سائٹ پر 20 خواتین کے ساتھ دھوکہ دہی کے الزام میں ایک 46 سالہ شخص کو میرٹھ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولس نے ہفتہ کے روز اس کی اطلاع دی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: شادی کرانے والی ویب سائٹ (میٹریمونیل ویب سائٹ) پر 20 خواتین کے ساتھ دھوکہ دہی کے الزام میں ایک 46 سالہ شخص کو میرٹھ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولس نے ہفتہ کے روز اس کی اطلاع دی۔

ملزم کا نام گورو دھمیجا ہے جوکہ کاروں کے پارٹس (پرزے) بیچنے کا کام کرتا ہے۔ یہ شخص خصوصی طور پر بیوا اور تلاش یافتہ خواتین کو اپنا شکار بناتا تھا اور سائٹ پر خود کو ایک ہینڈسم نوجوان کی طرح ظاہر کرتا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزم دھوکہ دہی کے ذریعے سال میں 25-30 لاکھ روپے کما لیتا تھا۔


سائبر سیل کے ڈی سی پی انئیش رائے نے کہا، ’’ہمیں اس کے خلاف سائبر کرائم یونٹ میں شکائت موصول ہوئی تھی، جس میں شکائت کنندہ خاتون نے کہا تھا کہ ملزم نے اس میں دلچسپی ظاہر کی تھی اور اس سے اپنے کھاتے میں رقم ڈلوائی۔ دھمیجا نے پھر خاتون کو جذباتی طور پر پھنسانا اور کہا کہ وہ اپنی بیوی سے عاجز ہے۔ اس کے علاوہ اس نے خاتون سے وعدہ کیا کہ وہ اسے مہنگے تحفے دے گا۔‘‘

پولس نے بتایا کہ ایک مرتبہ جب متاثرہ ملزم دھمیجا کے جھانسے میں آ گئی تو اس نے بہانے بہانے سے اس سے رقم اینٹھنی شروع کی، کبھی والدین کے علاج، کبھی کاروبار میں سرمایہ کاری اور کبھی کسی اور بہانے۔


پولس نے کہا کہ شکائت پر کارروائی کرتے ہوئے معقول دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور معاملہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔ پولس کے مطابق یہ بھی تفتیش کی جا رہی ہے کہ مزلم نے اس سے پہلے کس کس خاتون کو اپنا شکار بنایا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 18 Aug 2019, 8:10 AM