لداخ میں طبی موبائل ٹیمیں مریضوں کی دہلیز پر پہنچ کر مدد فراہم کریں گی

لیفٹیننٹ گورنر لداخ آر کے ماتھر نے آج موبائل میڈیکل یونٹس کو ہری جھنڈی دکھائی، یہ ٹیمیں لیہہ کے ایس این ایم اسپتال کے اسپیشلسٹس پر مشتمل ہیں جو مریضوں کو دہلیز پر پہنچ کر طبی ضروریات فراہم کریں گی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لیہہ: لداخ یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھر نے ہفتے کے روز خطے کے مریضوں کی دہلیز پر پہنچ کر انہیں طبی ضروریات فراہم کرنے والے موبائل میڈیکل یونٹوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔ ان موبائل میڈیکل یونٹس کی ٹیمیں ایس این ایم اسپتال لیہہ کے اسپیشلسٹس پر مشتمل ہوں گی۔ اس موقع پر موصوف گورنر نے کہا کہ 'یہ وقت کی ضرورت بھی ہے اور ہر لحاظ سے لوگوں کی خدمت ہے'۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ٹوئٹ میں کہا گیا کہ 'لیفٹیننٹ گورنر لداخ آر کے ماتھر نے آج موبائل میڈیکل یونٹس کو ہری جھنڈی دکھائی، یہ ٹیمیں لیہہ کے ایس این ایم اسپتال کے اسپیشلسٹس پر مشتمل ہوں گی جو خطے کے مریضوں کو دہلیز پر پہنچ کر انہیں طبی ضروریات فراہم کریں گی'۔


قابل ذکر ہے کہ لداخ یونین ٹریٹری میں اب تک کورونا وائرس کے 18 مثبت کیسز درج ہوئے ہیں جن میں سے چار ایکٹو ہیں جبکہ 14 متاثرین روبہ صحت ہوئے ہیں۔ لداخ یونین ٹریٹری میں اگرچہ جموں وکشمیر سے پہلے ہی کورونا وائرس کے مریض درج ہوئے تھے تاہم اب یہاں حالات نسبتاً قابو میں ہیں۔ لداخ میں کورونا وائرس کے پیش نظر مکمل لاک ڈاؤن جاری ہے اور لوگ گھروں میں بیٹھ کر ہی اس وائرس کے خلاف بر سر پیکار ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔