ایم سی ڈی انتخابات: عآپ نے اکثریت کا ہدف کیا حاصل، 15 سال بعد بی جے پی کا صفایا

دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے انتخابات کے نتائج جاری کئے جا رہے ہیں اور عام آدمی پارٹی نے اکثریت کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایم سی ڈی میں بی جے پی کا 15 سال بعد صفایا ہو گیا ہے۔

تصویر قومی آواز / وپن
تصویر قومی آواز / وپن
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو اکثریت مل گئی ہے۔ خبر لکھے جانے تک پارٹی نے اب تک 130 سیٹیں جیت لی ہیں۔ وہیں بی جے پی نے 99 اور کانگریس نے 7 اور دیگر کو 3 پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ دہلی میونسپل کارپوریشن کے 250 وارڈوں کے لیے 4 دسمبر کو ووٹنگ ہوئی تھی اور ووٹوں کی گنتی آج صبح 8 بجے شروع ہوئی۔ ایم سی ڈی الیکشن کے لیے 1349 امیدوار میدان میں تھے۔

خیال رہے کہ سال 2022 کے ایم سی ڈی انتخابات کے لیے راجدھانی میں 13638 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے۔ اس الیکشن میں تقریباً 50 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ جس میں سب سے زیادہ پولنگ فیصد وارڈ نمبر 5 بختاور پور میں 65.72 فیصد اور سب سے کم ووٹنگ وارڈ نمبر 145 و اینڈریوز گنج میں 33.74 فیصد ریکارڈ کی گئی۔


غورطلب ہے کہ 2017 کے ایم سی ڈی انتخابات میں بی جے پی نے 270 وارڈوں میں سے 181 پر کامیابی حاصل کی تھی۔ اس الیکشن میں عام آدمی پارٹی نے 48 اور کانگریس نے 27 اور بی جے پی نے 53 فیصد ووٹ حاصل کئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔